انڈا غریب کی پہنچ سے دور،عوام فاقوں پر مجبور

کراچی(نیوز ڈیسک) انڈا غریب کی پہنچ سے دور،سردی شدید ہونے پر انڈے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ کراچی میں انڈا 40 روپے کا بکنے لگا۔ایک درجن انڈے 480 روپے کے فروخت ہونے لگے ۔مرغی کا گوشت تو مہنگا تھا ہی اب انڈا غریب کی پہنچ سے دور ہو گیا۔ ملک کے دیگر علاقوں میں انڈا 30 سے 35 روپے کا فروخت ہو رہا ہے ۔ بڑھتی مہنگائی نے عوام کو فاقوں پر مجبور کردیا۔ دکان داروں کا کہنا ہے کہ ہمیں بھی تھوک کیں انڈا مہنگا مل رہا ہے ۔