اہم خبریں

پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی

کراچی(نیوزڈیسک) پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترقی پانے والے ائیر آفسران میں ائیر وائس مارشل عمران قادر، ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف، ائیر وائس مارشل شہریار خان اور ائیر وائس مارشل نعمان وحید شامل ہیں۔علاوہ ازیں ائیر وائس مارشل […]

پشاور خودکُش دھماکے میں را اور اسرائیلی ایجنسی کے ملوث ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے پشاور خودکُش دھماکے میں را اور اسرائیلی ایجنسی کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ سپہ سالار سنجیدہ اور پروفیشنل ہیں، امن کا خواب پورا کریں گے۔مفتی عبدالشکور نے آرمی چیف جنرل […]

ہانگ کانگ کا 5 لاکھ فضائی ٹکٹس مفت دینے کا اعلان

ہانگ کانگ سٹی (نیوزڈیسک)ہانگ کانگ نے کورونا وائرس ختم ہونے کے بعد دنیا کیلئے اپنے دروازے کھول دیے، حکومت نے 5 لاکھ فضائی ٹکٹس مفت دینے کا اعلان کر دیا۔کورونا وائرس کی وجہ سے سفری پابندیاں تین سال بعد ختم ہوئی ہیں اور ہانگ کانگ حکومت نے 5 لاکھ فضائی ٹکٹ مفت دینے کا اعلان […]

عمران خان کو آئین اور قانون کا سامنا کرنا چاہیے، اعظم نزیر تارڑ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کو آئین اور قانون کا سامنا کرنا چاہیے۔وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو آئین اور قانون کا سامنا کرنا چاہیے، خان نے جیلوں میں ڈال کر لوگوں کے الیکشنز کروائے، […]

مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دوران کارکن کا احتجاج

بہاولپور(نیوزڈیسک)پنجاب کے شہر بہاولپور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ ن کی کارکن نے احتجاج کیا۔ن لیگی کارکن ریحانہ ملک کا احتجاج کے دوران مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسے ضلعی عہدہ دیا جائے۔ریحانہ ملک نے کہا کہ برسوں […]

اڈانی گروپ نے شیئرز کی فروخت روک دی، 100 ارب ڈالر کا نقصان

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت کے اڈانی گروپ نے ڈھائی ارب ڈالر کے شیئرز کی فروخت روک دی جس سے مجموعی طور پر گروپ کو 100 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا۔گوتم اڈانی ایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز بھی کھو بیٹھے ہیں۔فوربز کی فہرست کے مطابق گوتم اڈانی گزشتہ ہفتے دنیا کے امیر ترین افراد […]

توقع ہے افغانستان پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان توقع رکھتا ہے کہ کابل بین الاقوامی برادری اور پاکستان سے اپنے وعدے پورے کرے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ دہشت گردی پاکستان اور افغانستان دونوں کی مشترکہ دشمن ہے، وقت آ گیا ہے […]

پاکستان میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد ذیابطیس کا شکار

کراچی(نیوزڈیسک)طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد ذیابطیس کا شکار ہیں۔ذیابیطس سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئے جامعہ کراچی میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا ، جس میں ملک کے معروف معالجین نے اس کے اسباب اور نقصان سے آگاہ کیا۔معروف ماہر امراض ذیابیطس ڈاکٹر زاہد میاں نے […]

کراچی ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے بعد خاتون نے ڈی ایس پی کو تھپڑ جڑ دیا

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں ایک خاتون نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے بعد خاتون نے وہاں موجود ڈی ایس پی کو تھپڑ بھی جڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرخاتون کی کار کو روکا گیا تو اس خاتون ناصرف پولیس افسر کےساتھ بدتمیزی کی بلکہ پولیس افسر کو دھکے دیے […]

سعودی وزیر خارجہ سیکیورٹی معاملات پر گفتگو کیلئے بغداد پہنچ گئے

بغداد(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سیکیورٹی معاملات پر گفتگو کیلئے بغداد پہنچ گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ بننے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ عراق ہے، وہ عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین سے ملاقات کریں گے۔عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان […]