سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی گورنر ہاؤس سندھ آمد، غلاف کعبہ کا حصہ پیش کیا

کراچی(نیوزڈیسک) سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے گورنر ہاؤس سندھ کا دورہ کیا اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو غلاف کعبہ کا حصہ پیش کیا۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس قیمتی اور متبرک تحفے پر سعودی عرب کے سفیر کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ خادم حرمین الشریفین کی جانب سے […]
چمن ریلوے اسٹیشن کے قریب شرپسندوں کا بم دھماکے کا منصوبہ ناکام

چمن (نیوزڈیسک)چمن میں ریلوے اسٹیشن کے قریب لیویز رسالدارمیجر کے کوارٹر کے گیٹ کے ساتھ موجود بم کو پاک فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔پولیس حکام کے مطابق چمن ریلوے اسٹیشن کے ساتھ گورنمنٹ گرلز کالج کے قریب لیویز رسالدار میجر عزیز احمد خان کے کوارٹر کے گیٹ کے ساتھ نامعلوم افراد نے […]
آرمی چیف جنرل عاصم منیر یو اے ای پہنچ گئے،صدارتی محل آمد پر شاندار استقبال

ابوظہبی (نیوزڈیسک)پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے دورے پر پہنچ گئے ۔عسکری ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر )کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔یو اے ای […]
آئین کو برقرار رکھنے کیلئے قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے،عمران خان

لاہور (نیوزڈیسک) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت قائم نہیں ہو سکتی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل میں عمران خان نے کہا کہ ایک مضبوط، آزاد، معتبر عدالتی نظام قانون کی حکمرانی کو یقینی […]
شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد، 27فروری کو فرد جرم عائدکی جائیگی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں رہنما پاکستان تحریک انصاف شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد میں اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے خلاف فردِ جرم عائد ہونے سے متعلق سماعت ہوئی،شہباز […]
خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹرز کا استعمال، الیکشن کمیشن کا قومی احتساب بیورو کو خط

اسلام آباد (نیوزڈیکس)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر سے ریکوری کے معاملے پر قومی احتساب بیورو کو خط لکھ دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق عمران خان اور دیگر غیر مجاز افراد کو متعلقہ فورم سے نادہندہ […]
پلئیر آف دی منتھ نامزد ہونیوالے نارویجن فٹبالر کو ’’مچھلی‘‘ کا انعام

میڈرڈ(نیوزڈیسک)اسپینش فٹبال کلب ریال سوسیڈاڈ نے رواں سال جنوری کے لیے پلئیر آف دی منتھ نامزد ہونے والے کھلاڑی کو ایک ’’مچھلی‘‘ کا انعام دیدیا گیا۔ناروے سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل فٹبالر الیگزینڈر سورلوتھ نے گزشتہ سیزن میں کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے 7 میچز میں تین گول کیے جس کے باعث ایمانول الگواسیل کی […]
پنجاب میں افسروں اور اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں کا نگران حکومت کا اقدام عدالت میں چیلنج

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب بھر میں افسروں اور اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں کے نگران حکومت کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں حکومت پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومت نے غیر قانونی اقدام کرتے […]
ترکیہ کیلئے رضاکار بھیجنے کی افواہ، ہزاروں افغان شہری ایئرپورٹ پہنچ گئے

کابل(نیوزڈیسک)افغان حکومت کی طرف سے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے پروازیں بھیجنے کی افواہ سننے کے بعد ہزاروں افغان شہری کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں افواہ تھی کہ حکومت زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان اور رضاکاروں کو ترکیہ بھیج رہی ہے۔ایئرپورٹ جانے والی مرکزی شاہراہ پر گاڑیوں اور راہگیروں […]
بیٹا سرفخر سے بلند کرکے دنیا میں اکیلا چھوڑ گیا، والد عدید

نیویارک(نیوزڈیسک)امریکا کے شہر نیویارک میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق پاکستانی نژاد پولیس افسر عدید فیاض کے والد نے کہاہے کہ بیٹا سرفخر سے بلند کرکے دنیا میں اکیلا چھوڑ گیا ہے۔نیویارک پولیس کے مقتول پاکستانی امریکن افسر عدید فیاض کے والد نےنجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیٹے کو یاد کرکے آبدیدہ […]