اہم خبریں

لاہور ،خواتین کیبن میں جانے سے روکنے پرمسافر نے سيکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا

لاہور (نیوزڈیسک)لاہور میں اورنج ٹرین کے خواتین کیبن میں جانے سے منع کرنے پر مسافر نے سيکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا۔واقعہ گوالمنڈی میٹرو اورنج ٹرین اسٹیشن پر پیش آیا جہاں عنصر نامی سيکیورٹی گارڈ نے اورنج ٹرین کے خواتین کیبن میں داخلے سے روکا تو حمزہ نامی مسافر طیش ميں آگيا اور گارڈ کو تشدد […]

فیصل آباد،نئے موبائل فون کی فرمائش پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

فیصل آباد (نیوزڈیسک)فیصل آباد میں مبینہ طور پر نئے موبائل فون کی فرمائش پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفیش شروع کر دی۔فیصل آباد کے علاقے کھگھوال میں مبینہ طور پر بیوی نے شوہر سے نیا موبائل فون خریدنے کی فرمائش کی تو وہ آگ بگولہ ہوگیا […]

وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چین کے سفارتخانے کی انچارج افیئرز کی ملاقات

اسلام آباد(اے بی این نیوز   )وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانے کی انچارج افیئرز پینگ چنکسو نے منگل کوفنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور گہرے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ اس بات کا اشتراک کیا گیا کہ چین […]

ن لیگ کا سپریم کورٹ کے 2 ججوں سے متعلق راست اقدام کا فیصلہ

اسلام آباد( اے بی این نیوز  )حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی سے متعلق راست اقدام کا فیصلہ کر لیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں قانونی مشاورت مکمل کرلی گئی۔قانونی ٹیم کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن نواز شریف کے خلاف مقدمے میں […]

افغانستان کو 4کروڑڈالر کی تازہ امدادی رقم موصول ہوگئی

کابل(اے بی این نیوز)جنگ زدہ افغانستان کوانسانی امداد کے طور پر 4کروڑڈالر کی تازہ امدادی رقم موصول ہو گئی ہے۔ دا افغانستان بینک (ڈے اے بی )نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ 9 فروری کے بعد سے انسانی امداد کے طور پر افغانستان کو ملنے والی نقد امدادی رقم کی یہ چوتھی کھیپ […]

کنٹینرز ریلیز نہ ہونے پر افغانستان سے مصالحہ جات کی اسمگلنگ عروج پر پہنچ گئی

کراچی(اے بی این نیوز) حکومت کی جانب سے درآمدات پر کم سے کم انحصار کرنے کی پالیسی اور ڈالر کی عدم دستیابی سمیت بینکوں کی جانب سے ایل سی نہ کھولنے کے نتیجے میں کراچی کی بندرگاہوں پر درآمد کیے گئے مصالحہ جات سے لدے کنٹینرز کے ڈھیر لگ گئے۔تفصیلات کے مطابق ایل سیز نہ […]

پنجاب حکومت کا گندم پر صرف غریب کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر غور

لاہور(اے بی این نیوز)سرکاری گندم کی خرید و فروخت بارے سبسڈی کے معاملہ پر پنجاب حکومت نے گندم پر صرف غریب کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر غور شروع کر دیا۔نگران صوبائی وزیر بلال افضل نے گندم پر ٹارگٹڈ سبسڈی کی تجویز اعلی سطحی اجلاس میں دی، انہوں نے کہا کہ گندم پر 700 روپے فی […]

حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا متفقہ فیصلہ، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ فسادی جماعت ضمنی الیکشن لڑے اور اسمبلی میں آ جائے۔ انہوں نے کہا کہ فسادی جماعت استعفوں کی […]

عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے، کراس کرنے کی کوشش نہ کی جائے، پرویز خٹک

نوشہرہ(اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)خیبر پختونخوا کے صدر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے، ریڈ لائن کو کراس کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان اور ساتھیوں کو سازش کے تحت دیوار سے […]

اسپیشل برانچ کے اہلکار پر تشدد، پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر اسپیشل برانچ کے اہلکار پر تشدد اور اسلحہ چھیننے کا الزام میں پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ تھانہ ریس کورس میں اسپیشل برانچ کے اہلکار جہانزیب سہیل کی مدعیت میں ڈکیتی سمیت 6 دفعات کے تحت درج کیا گیا […]