اہم خبریں

ن لیگ کا سپریم کورٹ کے 2 ججوں سے متعلق راست اقدام کا فیصلہ

اسلام آباد( اے بی این نیوز  )حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی سے متعلق راست اقدام کا فیصلہ کر لیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں قانونی مشاورت مکمل کرلی گئی۔قانونی ٹیم کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن نواز شریف کے خلاف مقدمے میں نگران جج رہے۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف آڈیو لیک کا ناقابلِ تردید ثبوت سامنے آچکا ہے۔جسٹس مظاہر نقوی نے نواز شریف، شہباز شریف سے متعلق درجنوں مقدمات میں مخالفانہ فیصلے دیے۔

متعلقہ خبریں