فیصل آباد،نئے موبائل فون کی فرمائش پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

فیصل آباد (نیوزڈیسک)فیصل آباد میں مبینہ طور پر نئے موبائل فون کی فرمائش پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفیش شروع کر دی۔فیصل آباد کے علاقے کھگھوال میں مبینہ طور پر بیوی نے شوہر سے نیا موبائل فون خریدنے کی فرمائش کی تو وہ آگ بگولہ ہوگیا اور کلہاڑی کے وار کرکے اس کی جان ہی لے لی۔مقتولہ کی بیٹی کا کہنا ہے کہ والدہ ن موبائل لے کر دینے کا کہا تو ابو امی کو کمرے سے کے لے کر گئے اور انہیں مار دیا۔پولیس نے ملزم کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کرلیا جبکہ لاش پوسمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی۔پولیس کے مطابق مقتولہ 4 بچوں کی ماں تھی جو گھروں میں کام کرکے اپنا گھر چلانے کیلئے خاوند کا ہاتھ بھی بٹاتی تھی۔