کراچی چڑیا گھر میں ٹائیگر کی موت، تحقیقات شروع نہ ہوسکیں

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی چڑیا گھر میں ٹائیگر کی موت کی تحقیقات 4 روز بعد بھی شروع نہ ہوسکی۔ٹائیگر کی موت کی تحقیقات کےلیے 3 مارچ کو بنائی گئی انکوائری کمیٹی کا سربراہ اور ایک رکن تبدیل کردیا گیا۔تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین اور رکن کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس کے مطابق راشد نظام […]
حضرت مادھولال حسین رحمتہ اللہ علیہ کا عرس،لاہورمیں 11مارچ کو تعطیل کااعلان

لاہور (نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے حضرت مادھو لال حسین رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر گیارہ مارچ کو لاہور میں چھٹی کا اعلان کر دیا،محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 11 مارچ کو لاہور ضلع کی حدود میں عام تعطیل ہوگی۔عام تعطیل حضرت مادھو لال حسین رحمتہ اللہ علیہ […]
ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے 12 ارب روپے کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میںڈیجیٹل مردم شماری کیلئے 12 ارب روپے کی منظوری دیدی گئی،ساتویں مردم شماری کیلئے مزید 12 ارب روپے کی منظوری بعد میں دی جائے گی،اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کیلیے چوبیس ارب روپے کی منظوری کا […]
خواتین کی نمائندگی ملکی ترقی کیلئے انتہائی ناگزیر ہے، شزہ فاطمہ خواجہ

فیصل آباد(اے بی این نیوز )وزیراعظم کی مشیر برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ خواتین کی نمائندگی ملکی ترقی کیلئے انتہائی ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے اشتراک سے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام […]
سہیل تنویرنے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستانی کرکٹر سہیل تنویر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے نے کہا کہ وہ تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہورہے ہیں۔ ساتھ میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ سہیل تنویر نے قومی کرکٹ ٹیم میں […]
سندھ کے نجی اسکولوں میں کانچ کی بوتلوں میں مشروبات پر پابندی

کراچی (نیوزڈیسک)سندھ کے نجی اسکولوں میں کانچ کی بوتلوں میں مشروبات پر پابندی عائد کردی گئی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز نے اسکولوں کے احاطے میں لمکا/ سوڈا ڈرنک کی فروخت پر پابندی عائد کردی ۔رجسٹرار رفیعہ ملاح کے نوٹیفکیشن کے مطابق چند روز قبل ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش […]
آزاد کشمیر حکومت کامخلوط تعلیمی اداروں میں طالبات اور خواتین اساتذہ کو حجاب پہننے کا حکم

مظفر آباد ( اے بی این نیوز )آزاد کشمیر حکومت کامخلوط تعلیمی اداروں میں طالبات اور خواتین اساتذہ کو حجاب پہننے کا حکم ، سرکلر جاری ، ،مخلوط نظام تعلیم والے تعلیمی اداروں میں حجاب کے حکم پر عملدرآمد کروائیں،، پابندی نہ کروانے پر سربراہ تعلیمی ادارے کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیدیا۔
راولپنڈی ، شادی کی تقریب میں دلہن کا زیور چوری ہوگیا،مقدمہ درج

راولپنڈی(نیوزڈیسک)پنجاب کے شہر راولپنڈی کے علاقے چھنی پُل میں شادی کی تقریب میں دلہن کا زیور چوری ہوگیا۔پیر کو پولیس نے بتایاکہ شادی ہال کی لائٹیں بند ہونے پر سلامی کی رقم اور دلہن کا زیور چوری ہوگیا۔تھانہ روات میں دلہن کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ […]
روس، 6 ملکوں کیلئے ویزا شرائط میں نرمی پر کام جاری، بھارت اور مصر شامل

ماسکو (نیوزڈیسک)روس 6 ممالک کیلئے ویزا مراحل میں آسانی کیلئے کام کر رہا ہے، ان میں بھارت، شام، انڈونیشیا، انگولا، ویتنام اور فلپائن شامل ہیں۔روس کی خبر ایجنسی کے مطابق روس 11 ممالک کے ساتھ ویزا فری انٹری کے معاہدوں پر بھی پیشرفت کر رہا ہے۔ان ممالک میں سعودی عرب، بارباڈوس، ہیٹی، زیمبیا، کویت، ملائیشیا، […]
نوشہرہ میں کتے کے پِلے مانگنے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق،4 زخمی

نوشہرہ(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں کتے کے پلے مانگنے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ خیشگی نامی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک شخص کو اپنے پڑوسی کے کتے کے پلے اچھے لگے، تو مانگنے پر تکرار ہوئی اور گولیاں چل گئیں۔پولیس کے مطابق […]