اہم خبریں

سہیل تنویرنے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پاکستانی کرکٹر سہیل تنویر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے نے کہا کہ وہ تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہورہے ہیں۔ ساتھ میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ سہیل تنویر نے قومی کرکٹ ٹیم میں موقع دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ بھی ادا کیا۔بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

متعلقہ خبریں