رمضان میں عوام کو حقیقی ریلیف دینے کیلئے قیمتوں میں کمی کا پلان بنایا جائے، محسن نقوی

لاہور(اے بی این نیوز)نگران وزیر اعلی محسن رضا نقوی نے رمضان المبارک میں صوبے کے عوام کو اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کیلئے جامع پلان طلب کر لیا۔نگران وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ابھی سے بہترین حکمت عملی تیار کی جائے، متعلقہ محکمے اشیائے ضروریہ کی […]
سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات(اے بی این نیوز ) سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 144 کلو میٹر رہی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ڈھاکا، 7 منزلہ عمارت میں زوردار دھماکا، 15 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

ڈھاکا(نیوزڈیسک)ڈھاکا کی 7 منزلہ عمارت میں زوردار دھماکے سے 15 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔بنگلہ دیشی اخبار کے مطابق دھماکے کے بعد متعدد فائر فائٹنگ یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔دھماکا مقامی وقت کے مطابق 4 بجکر 50 منٹ پر ہوا، دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔متعدد افراد عمارت کے تہہ […]
سندھ میں تمام مذاہب کے لوگوں کو رسومات ادا کرنے کی آزادی حاصل ہے،وزیراقلیتی امور

کراچی (نیوزڈیسک)سندھ کے وزیر برائے اقلیتی امور گیانچند ایسرانی نے کراچی یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعہ پر کہا ہے کہ سندھ میں تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی آزادی حاصل ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا صوبے میں مکمل مذہبی ہم آہنگی ہے، ہندو، عیسائی، سکھ اور مسلمان […]
کوہاٹ میں نافذ دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی رہنما سلمان شنواری زیر حراست

کوہاٹ (نیوزڈیسک)کوہاٹ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان شنواری کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے ساتھ دیگر 2 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے آج صبح بائی پاس روڈ پر اسکول کے […]
پشاورزلمی نے لاہور قلندر کو 35رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن مستحکم کرلی

راولپنڈی ( اے بی این نیوز )پاکستان سپرلیگ آٹھویں ایڈیشن کے تئیسویں میچ میں پشاورزلمی نے دفاعی چیمپیئن لاہور قلندر کو 35رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن مستحکم کرلی۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 19.3 اوورز میں 207 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔پشاور زلمی کے […]
معذوری کی درجہ بندی کے لیے ایک معیاری اور مستقل نظام وضع کیا جانا چاہیے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد(اے بی این نیوز )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی افراد کو کیریئر کونسلنگ فراہم کرنے کی ضرورت پر پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ معذوری کی درجہ بندی کے لیے ایک معیاری اور مستقل نظام وضع کیا جانا چاہیے جس سے خصوصی افراد کی ضروریات کی نشاندہی کے علاوہ انہیں مناسب مدد […]
رمضان پیکج کے تحت غریب ترین افراد کو آٹا مفت دیا جائے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد(اے بی این نیوز )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے رمضان پیکج کو حتمی شکل دے دی ہے، وفاقی حکومت دیگر صوبوں کے ساتھ مل کر مہنگائی سے متاثرہ لوگوں کے فائدے کے لیے اسی طرح کی سکیمیں شروع کرے گی۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں […]
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہولی کے تہوار کے موقع پر ہندوبرادری کو مبارکباد

اسلام آباد(اے بی این نیوز )وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہولی کے تہوار کے موقع پر دنیا بھر میں ہندو برادری بالخصوص پاکستانی ہندوبرادری کودلی مبارکباد دی ہے۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں ہولی کے تہوار کے موقع پر دنیا بھر کی ہندو برادری خاص طور پراپنی پاکستانی ہندو برادری کو […]
پرویز الٰہی پی ٹی آئی کے صدر مقرر،نوٹی فکیشن جاری

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ کو پارٹی کا صدر مقرر کردیا گیا۔اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے چوہدری پرویز الہیٰ کی بطور صدر تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ جس پر عمران خان کی منظوری کے دستخط بھی موجود ہیں۔نوٹی فکیشن […]