اہم خبریں

عمران خان کی گرفتاری حکومت کو مہنگی پڑے گی’شیخ رشید احمد

لاہور (اے بی این نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کا مسئلہ مہنگائی و بیروزگاری نہیں بلکہ عمران خان کی گرفتاری ہے جو اسے مہنگی پڑے گی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آصف زرداری […]

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،3ہزار400لیٹر ملاوٹی دودھ سے بھری گاڑی پکڑی گئی

لاہور (اے بی این نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی گجومتہ ناکے پر بڑی کارروائی ،3ہزار400لیٹر ملاوٹی دودھ سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر دودھ تلف کر دیا گیا،دودھ میں پانی،یوریا اور فارمولین کی ملاوٹ پائی گئی۔ملاوٹی دودھ لاہور […]

خواتین کو تعمیر پاکستان کے سفر کا ہروال دستہ بنائیں گے’مریم نواز

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے خواتین کے عالمی دن پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت سے ہی قوموں کی عزت ہوتی ہے ، پاکستانی خواتین […]

سعودی عرب کی کمپنی پاکستان کے ساتھ 60ملین ریال کا کاروبار کریگی’مریم بنت ہیبت

لاہور (اے بی این نیوز) مریم فوڈ کمپنی جدہ، سعودی عرب کی چیف ایگزیکٹو اور جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فوڈ کی کنوینر مریم بنت ہیبت نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چودھری سے تجارتی و معاشی […]

سیاسی سرگرمیوں کا انعقاد آئین و قانون کے مطابق کوئی روک نہیں سکتا، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن

لاہور ( اے بی این نیوز )عہدیداران لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، لاہور کی ہنگامی میٹنگ کے دوران لاہور میں پاکستان تحریکِ انصاف کی پر امن ریلی پر پولیس کی وحشیانہ شیلنگ، لاٹھی چارج اور واٹر کینن کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی  جس میں درجنوں خواتین، مرد اور نوجوان شدید زخمی […]

خواتین نے اپنے حقوق کو تسلیم کرانے کے لیے طویل سفر طے کیا ہے، شازیہ مری

اسلام آباد(اے بی این نیوز  ) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام محترمہ شازیہ مری نے کہا ہے کہ خواتین نے معاشرے کے مساوی فرد کے طور پر قبول کئے جانے کے اس مرحلے تک طویل جدوجہد کی ہے تاہم ابھی بھی بہت کچھ حاصل کرنے کی […]

بی آئی ایس پی غیر سیاسی پروگرام ہے،وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی

ملتان( اے بی این نیوز  )وزیرمملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) غیر سیاسی پروگرام ہے،زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کی سہولت کے لیے اس میں مزید اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار فیصل کریم کنڈی نے بےنظیر انکم […]

دفتر خارجہ کا دنیا بھر کی خواتین سفارت کاروں کو اپنے ممالک کی نمائندگی کرنے اور گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر شاندار خراج تحسین

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )دفتر خارجہ نے پاکستان اور دنیا بھر کی خواتین سفارت کاروں کو اپنے ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے گراں قدر خدمات سر انجام دینے اور خود کو پیشہ ورانہ مہارت کی علامت ثابت کرنے پر شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ وزارت خارجہ میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ […]

لباس پر گھٹیا تبصرے، آسٹریلوی اینکر کو غصہ آگیا

کینبرا(نیوزڈیسک)خواتین کے لباس پر گھٹیا تبصروں پر آسٹریلوی نیوز اینکر غصہ ہوگئیں۔نیوز ویب سائٹس کے بے ہودہ گفتگو کو دوبارہ شائع کرنے پر آسٹریلوی نشریاتی ادارے کی میزبان لیزا ملر نے بھرپور احتجاج کیا۔خواتین کے عالمی دن پر اپنے ویڈیو پیغام میں لیزا ملر نے کہا کہ میں نے کیا پہن رکھا ہے، سوشل میڈیا […]

کراچی ،پولیس اہلکار شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث نکلے

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں پولیس اہلکار ملوث نکلے۔کورنگی انڈسٹریل ایریا سے شوروم مالک کو تاوان کےلیے اغوا کرنےوالے پولیس اہلکار سمیت 3 اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔گزشتہ روز دارالسلام سوسائٹی سے اغواء ہونے والے شوروم مالک شہباز کو بازیاب کروالیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے شہباز کی رہائی کے […]