اہم خبریں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی چین کے صدر شی جن پنگ کو متفقہ طور پر دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد( اے بی این نیوز  )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے صدر شی جن پنگ کو متفقہ طور پر دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین بھائی چارہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے،چین کے قریبی دوست اور ہمہ […]

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 73نئے کیس رپورٹ ہوئے ،قومی ادارہ صحت

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 73نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے10مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔جمعہ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران5ہزار95 کورونا […]

وزیراعظم شہباز شریف کی رمضان کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ہدایت

لاہور( اے بی این نیوز    )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے لیسکو کے چیئرمین حافظ نعمان نے ملاقات کی۔ جمعہ کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رمضان میں روزہ داروں کے لیے سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدامات […]

سندھ میں ایڈز کا مرض خطرناک صورتحال اختیار کر گیا، صرف فروری کے آخری ہفتے میں 21 کیس رپورٹ ہوئے

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ میں ایڈز کے حوالے سے خطرناک صورتحال بننے لگی جہاں 4 اضلاع میں ایچ آئی وی کا مرض عام عوام میں پھیل گیا ہے۔صوبائی حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں رتوڈیرو، گڑھی یاسین، گڑھی خیرو اور سجاول جونیجو شامل ہی،لاڑکانہ کے تعلقہ رتوڈیرو اور 3 ملحقہ تعلقوں میں ہر ہفتے ایچ آئی […]

پی ٹی آئی نے نیب کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا، جھوٹے کیسز بنائے گئے، اعظم نذیر تارڑ کا دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نیب کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا، جھوٹے اور مرضی کے کیسز بنائے گئے ،کسی نے حلف کی پاسداری نہیں اور اختیارات سے تجاوز کیا اس کا عبرتناک انجام ہونا چاہئے۔آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر […]

گوندا کے قریب رہنے کیلئے امیر زادی خادمہ بن گئی

ممبئی (اے بی این نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی ایک امیر مداح نے اداکار کے قریب رہنے کے لیے ان کے گھر میں بطور ملازمہ کام کیا تھا۔ گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا […]

رنبیر کپور نے اداکاری سے بریک لینے کا فیصلہ کرلیا

ممبئی (اے بی این نیوز) بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنبیر کپور نے اداکاری سے بریک لینے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے اپنی اگلی فلم اینیمل کی ریلیز کے بعد اداکاری سے کچھ وقت کے لیے بریک لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ رنبیر کپور نے ایک انٹرویو میں اس بات […]

عامر لیاقت ویڈیوز کیس، دانیہ شاہ نے بریت کی درخواست دائر کردی

کراچی (اے بی این نیوز) مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے بریت کی درخواست دائر کر دی۔ملزمہ دانیہ شاہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت میں پیش ہوئیں۔دانیہ شاہ کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مدعی مقدمہ کے […]

پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی موت ابھی ایک معمہ بنی ہوئی ہے، نگران وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب کے نگران وزیراطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی موت ابھی تک ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عامر میر کا کہنا تھا بظاہر علی بلال کو کسی گاڑی نے ٹکر مار ی ہے، علی بلال کی موت کہاں ہوئی ابھی تک […]

کراچی، سنگین جرائم میں ملوث لیاری گینگ وار کا کارندہ گرفتار

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس کی کارروائی میں لیاری گینگ وار کا کارندہ گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے بھتہ نہ دینے پر گزشتہ روز ٹیکسٹائل کارخانے کو آگ لگائی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم عبدالماجد لیاری گینگ وار کا کارندہ اور سنگین جرائم میں ملوث ہے۔ پولیس […]