اہم خبریں

سابق قومی ہاکی پلیئر شاہدہ رضا کی تدفین کل کوئٹہ میں ہوگی

کوئٹہ (نیوزڈیسک)اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والی سابق قومی ہاکی پلئر شاہدہ رضا کی میت کراچی سے کوئٹہ روانہ کردی گئی۔شاہدہ رضا کی نماز جنازہ کل صبح دس بجے ادا کی جائے گی۔ جس کے بعد سابق قومی ہاکی اور فٹبال پلیئر کی تدفین علمدار روڈ کے بہشت زینب قبرستان میں کی جائےگی۔ […]

پی ایس ایل 8 فائنل کی تاریخ تبدیل ،19کی بجائے 18مارچ کو کھیلا جائیگا

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 8 فائنل کی تاریخ کردی ہے۔کرکٹ بورڈ نے پاکستان سُپر لیگ 8 کا فائنل 19 مارچ بروز اتوار کے بجائے 18 مارچ بروز ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔اس ضمن میں سربراہ بی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ایک بیان میں کہا کہ […]

ہندی کو تیلگو سے زیادہ اہم قرار دینے پر عدنان سمیع کو تنقید کا سامنا

ممبئی (اے بی این نیوز) بھارتی شہریت اختیار کرنے والے گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان کو بھارت کی زبان تیلگو سے ہندی کو زیادہ اہم علاقائی ثقافت کے بجائے ملکی ثقافت کو فوقیت دینے پر تنقید کا سامنا ہے۔ عدنان سمیع خان نے حال ہی میں تیلگو زبان کے گانے ناٹو ناٹو کو آسکر […]

شہباز شریف نے ایوان بالا کے خصوصی اجلاس میں چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کو میڈلین پیش کیا

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایوان بالا کے خصوصی اجلاس میں چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کو میڈلین پیش کیا۔ جمعرات کو سینٹ کی 50ویں سالگرہ کی مناسبت سے کمیٹی آف ہول کے اجلاس میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو میڈلین پیش کیا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آمد، خیریت دریافت کی

اسلام آباد(اے بی این نیوز     )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جمعرات کو سربراہ جمعیتِ علماءِ اسلام (ف)مولانا فضل الرحمن کی عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ پر جاکر ان کی خیریت دریافت کی۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیرِ مواصلات مولانا اسعد محمود اور مولانا لطف الرحمن بھی […]

توشہ خانہ کیس،عمران خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار،18مارچ کو عدالت میں پیش کرنیکا حکم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری برقراررکھنے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ،جمعرات کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ظفراقبال نے وارنٹ گرفتاری پر محفوظ فیصلہ سنایا،اس سے قبل سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ سے متعلق کیس […]

ڈیری سیکٹر کو جدید ٹیکنا لو جی و تحقیق سے مزید فعال بنا یا جا سکتا ہے،وفا قی وزیر تعلیم را نا تنو یر حسین

لاہور( اے بی این نیوز   )وفا قی وزیر تعلیم را نا تنو یر حسین نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کاڈیری سیکٹر بے پنا ہ صلاحیت کا حا مل ہے، دور حا ضر کی جدید ٹیکنا لو جی اور تحقیق کے استعمال سے اس شعبہ کو مزید فعال بنا یا جا سکتا ہے جس سے ملک میں […]

سی ٹی ڈی نے درہ آدم خیل سے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

درہ آدم خیل (اے بی این نیوز ) محکمہ انسدد دہشت گردی خیبرپختونخوا نے درہ آدم خیل سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا گیا، دہشتگرد تھانہ جنگل خیل حملے سمیت مختلف کاروائیوں میں ملوث […]

عمران خان اتنا عزیز ہے تو زلمے خلیل زاد اسے اپنے پاس بلالیں،ترجمان پی ڈی ایم

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ اگر زلمے خلیل زاد کو عمران خان اتنا عزیز ہے تو اسے اپنے پاس بلالیں، سی آئی اے کا زرخرید غلام زلمے خلیل زاد دوسرے غلام عمران خان کے حق میں بول پڑا۔ حافظ حمداللہ نے کہا کہ […]

ڈیرہ غازی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 17 زائرین جاں بحق

ڈیرہ غازی خان (اے بی این نیوز ) ڈیرہ غازی خان میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 17 زائرین جاں بحق ہوگئے۔ ڈیرہ غازی خان میں زائرین کی ٹریکٹر ٹرالی نہر میں گرنے سے اموات کی تعداد 17 ہوگئی، ایک بچہ تاحال لاپتہ ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ ایک ہفتہ قبل پیش آیا تھا، امدادی […]