اہم خبریں

پی ایس ایل 8 فائنل کی تاریخ تبدیل ،19کی بجائے 18مارچ کو کھیلا جائیگا

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 8 فائنل کی تاریخ کردی ہے۔کرکٹ بورڈ نے پاکستان سُپر لیگ 8 کا فائنل 19 مارچ بروز اتوار کے بجائے 18 مارچ بروز ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔اس ضمن میں سربراہ بی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ایک بیان میں کہا کہ لاہور میں خراب موسم کے باعث فائنل میچ کا دن تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کا فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اتوار کو شیڈول تھا۔یاد رہے کہ ملتان سلطانز گزشتہ روز لاہور قلندرز کو شکست دیکر ایونٹ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے جب کہ اسلام آباد اور پشاور میں سے الیمنیٹر1 کی فاتح ٹیم فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لئے الیمنیٹر 2 میں لاہور قلندرز سے ٹکرائے گی۔

متعلقہ خبریں