اہم خبریں

بھارت، خاتون نے آشنا کیساتھ مل کر دو بچوں کو قتل کرکے لاشیں نہر میں پھینک دیں

دہلی (نیوزڈیسک)بھارت میں سنگدل ماں نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر دو کمسن بچوں کو قتل کرکے لاشیں نہر میں پھینک دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر 10 سالہ بیٹے اور 6 سالہ بیٹی کو قتل کیا […]

پورے پاکستان میں 14 کروڑ افراد گنے جا چکے ہیں، چیف سینسس کمشنر

کراچی (نیوزڈیسک)چیف سینسس کمشنر پاکستان نعیم الظفرنے کہاہے کہ کراچی ابھی تک آدھے سے کچھ کم گنا گیا ہے، آدھے سے زائد کراچی گننا باقی ہے، پورے پاکستان میں 14 کروڑ افراد گنے جاچکے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سینسس کمشنر نے کہا کہ 2017 کی مردم شماری 3 سال کی تاخیر […]

وکٹ پر گیند لگنے کے باوجود کیوی کھلاڑی ناٹ آؤٹ قرار

کولمبو (نیوزڈیسک)سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی فن ایلن وکٹ پر گیند لگنے کے باوجود ناٹ آؤٹ قرار پائے۔ایڈن پارک میں کھیلے گئے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو جیت کیلئے 275 رنز کا ہدف دیا […]

جاپانی مہم جو نے سوٹ پہن کر ملائیشیا کے بلند ترین پہاڑ کو سر کرلیا

ٹوکیو (نیوزڈیسک)ایک معروف جاپانی درزی اور مہم جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے کیونکہ اس نے ملائیشیا کے بلند ترین پہاڑ کینابلو کو سوٹ پہن کر سر کیا ہے۔غیر لکی خبررساں ادارے کے مطابق 4 ہزار 95 میٹر بلند پہاڑ پر جاپانی مہم جو نوبوتاکا سادا نے پرشکوہ تھری پیس سوٹ پہنا […]

روس کا بیلاروس کے ساتھ جوہری ہتھیار رکھنے کا معاہدہ

ماسکو (نیوزڈیسک)روس کا بیلاروس کے ساتھ جوہری ہتھیار رکھنے کا معاہدہ ہوگیا، معاہدے کے تحت روس اپنے جوہری ہتھیار بیلاروس میں رکھے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ بیلاروس کے ساتھ اس کی سرزمین پر ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار رکھنے کا معاہدہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روسی اقدام سے […]

عمران خان کی حفاظت پی ٹی آئی خود کر رہی ہے، عمر ایوب

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان کی حفاظت پی ٹی آئی خود کر رہی ہے۔اپنے بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ اس وقت تک چیئرمین عمران خان کی حفاظت کیلئے پی ٹی آئی کی اپنی سیکیورٹی ہی مامور ہے۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ […]

عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے،کارکنوں کا جوش وخروش دیدنی

لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مینار پاکستان جلسے میں شرکت کےلیے قافلے کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ زمان پارک سے جلسہ گاہ پہنچ گئے ۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر حال میں آج جلسے میں شرکت کےلیے مینار پاکستان […]

بھارت،شہری کیلئے کرائے پر مکان لینا گوگل کا انٹرویو پاس کرنے سے بھی زیادہ مشکل ہو گیا

بنگلورو(نیوزڈیسک)نئے شہر میں گھر تلاش کرنا ایک مشکل کام ہے اور ایسا دنیا بھر میں مقبول سرچ انجن گوگل کے ملازم کے ساتھ بھی ہوا جس نے گوگل کا انٹرویو تو آسانی سے پاس کر لیا لیکن کرائے کا گھر لینے میں ناکام رہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رپو دمن بھدوریا نامی گوگل ملازم کا شہر […]

شہباز شریف 10 کلو آٹے کا تھیلا دے کر اخبارات کے مالکان کو کہتا ہے فرنٹ پیج پر فوٹو لگانا،شیخ رشید

لاہور(نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں قوم نکل آئی ہے، آج مولانا فضل الرحمان بھی آصف زرداری اور نواز شریف کی طرح گالی بن گیا ہے،مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ چوروں، ڈاکوؤں نے […]

امریکا، چاکلیٹ فیکٹری میں دھماکا، 2 افراد ہلاک، 9 لاپتہ

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی ریاست پنسلوانیا کے علاقے ویسٹ ریڈنگ میں واقع چاکلیٹ فیکٹری میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک، 9 لاپتہ جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔دھماکے کے بعد فیکٹری سے آگ شعلے بلند ہوئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس چیف وین ہولڈن کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔دھماکے سے فیکٹری کی […]