اہم خبریں

مینار پاکستان جلسے میں شرکت کےلیے عمران خان زمان پارک سے روانہ

لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مینار پاکستان جلسے میں شرکت کےلیے قافلے کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ زمان سے روانہ ہوگئے۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر حال میں آج جلسے میں شرکت کےلیے مینار پاکستان پہنچیں۔عمران خان کا کہنا […]

لاہور، مینار پاکستان اور ملحقہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میں مینار پاکستان اور ملحقہ علاقوں میں انٹر نیٹ سروس بند کردی گئی۔ لاہور کے علاقے گڑھی شاہو، زمان پارک، ڈیوس روڈ، فلیمنگ روڈ کے علاقے میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔ اسی طرح گوالمنڈی، لکشمی چوک، ریلوے اسٹیشن کے علاقے میں بھی انٹرنیٹ متاثر ہے۔ بادامی باغ، سرکلر روڈ، مصری شاہ، لنڈا بازار، قلعی […]

عوام سے خوفزدہ حکمرانوں نے لاہور کو کنٹینرز میں قید کر دیا، فواد چودھری

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عوام سے خوفزدہ حکمرانوں نے لاہور کو کنٹینرز میں قید کر دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ […]

سابق صوبائی وزیر خیبرپختونخوا سردار محمد ادریس انتقال کر گئے

گلیات (نیوزڈیسک) سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزیر خیبرپختونخوا سردار محمد ادریس دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق سردار ادریس راولپنڈی جا رہے تھے کہ گھوڑا گلی کے قریب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد سردار ادریس کو […]

مولانا عبدالقیوم کے قتل کی ڈیل5لاکھ میں طے ہوئی، کراچی پولیس نے تفصیل بتا دی

کراچی(نیوزڈیسک) ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر نے کہا ہے کہ گلستان جوہر میں مفتی عبدالقیوم کو قتل کیا گیا یہ مذہبی یا فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ نہیں ہے۔ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر نے بتایا کہ دو ٹارگٹ کلرز مولانا عبدالقیوم […]

اسلام آباد کا موسم خوشگوار، بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہنے کی پیش گوئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) بارش نے اسلام آباد کے حسن کو چار چاند لگا دئیے، ابر کرم کھل کر برسا تو جل تھل ایک ہو گیا، شہر اقتدار میں بارش کا سلسلہ رات گئے تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔مارگلہ کی سر سبز و شاداب پہاڑیوں سے اٹھکیلیاں کرتے بادل اور آسمان سے برستی چھم […]

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات، سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی درخواست کو نمبر الاٹ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کے حوالے سے دائر کی گئی تحریک انصاف کی درخواست کو نمبر الاٹ کر دیا۔سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے تحریک انصاف کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کے حوالے سے دائر کی گئی درخواست پر کوئی اعتراض بھی عائد نہیں کیا، سپریم کورٹ آئندہ ہفتے […]

تحریک انصاف نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں سیاسی میدان سجا لیا، کارکنوں کی آمد جاری

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں سیاسی میدان سجا لیا، جلسے میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔مینار پاکستان گراؤنڈ میں سیاسی پاور شو کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، پارٹی قائدین کے بیٹھنے کیلئے بڑا سٹیج تیار کیا گیا ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے جلسے کے […]

صوابی میں گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

صوابی(نیوزڈیسک)صوابی میں گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔صوابی کے گائوں پنج پیر میں رابطہ سڑک پر گاڑی پر فائرنگ واقعے میں چار افراد شدید زخمی حالات میں ہسپتال منتقل کیے جا رہے تھے جس میں تین افراد زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم تور […]

مفت آٹا اسکیم سے بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ مرکز پر آئے کوئی بھی مستحق شخص مفت آٹے کے بغیر نہیں لوٹنا چاہیے۔اسلام آباد میں شہباز شریف کی زیر صدارت مفت آٹے کی فراہمی پر اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مستحق شخص جو […]