لاہور میں دو روز سے بارش ہورہی اور پی ٹی آئی والے کہہ رہے پانی چھوڑ دیا گیا، عامر میر

لاہور(نیوزڈیسک)نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی عمران خان کی ٹکر کا جھوٹ بولتے ہیں، لاہور میں دو روز سے بارش ہورہی ہے اور یہ کہہ رہے ہیں کہ پانی چھوڑ دیا گیا۔جب ملک دشمن عناصر اسلام آباد جلسے کرنے جائیں تو پھر رانا ثنا روک لیں، ہمیں تو […]
سندھ میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، مثبت کیسز کی شرح 22.2 فیصد ریکارڈ

کراچی(نیوزڈیسک) سندھ میں کورونا کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے کے بعد طبی ماہرین نے شہریوں کو چہرے پر ماسک لگانے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے اور صوبے میں کورونا کے […]
گورنر سندھ بھی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر بول پڑے

کراچی (نیوزڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی کرا چی میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر بول پڑے۔ایک بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں ہر چیز مقررہ نرخ سے دگنی قیمت پر مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پوچھتا ہوں ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرولرز کی فوج اس موقع پر کیا کررہی […]
ہر افسر سے ساری عمر حساب لیا جائے گا،حماد اظہر کی پولیس کو دھمکی

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے پولیس افسران کو دھمکی دے دی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہر افسر سے ساری عمر حساب لیا جائے گا۔حماد اظہر نے کہا کہ آئی جی سے لے کر […]
بلدیاتی الیکشن، جامشورو میں جھگڑے کی وجہ سے رہ جانے والے نشستوں پر انتخاب کل ہو گا

حیدر آباد (نیوزڈیسک ) ضلع جامشورو میں بلدیاتی الیکشن کے دوران جھگڑے کے سبب رہ جانے والی نشستوں پر انتخاب اتوار کو ہو گا۔الیکشن کمیشن نے جھگڑے کے واقعات سامنے آنے کے بعد ضلع جامشورو کی دو نشستوں پر انتخابات کا عمل روک دیا گیا تھا، جن نشستوں پر انتخابی عمل روکا گیا ان میں […]
کراچی میں بائیک چھیننے کے دوران مزاحمت پر بزرگ شہری قتل

کراچی(نیوزڈیسک)طارق روڈ پر ملزمان نے 60 سالہ شخص کو مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا، مختلف علاقوں میں مزاحمت پر 2 افراد فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔فیروز آباد تھانے کی حدود طارق روڈ علامہ اقبال روڈ لبرٹی چوک کے قریب مسلح ملزمان نے دن دیہاڑے 60 سالہ شخص سے 125 موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی […]
پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف اینٹی کرپشن پنجاب کا گھیرا تنگ

لاہور(نیوزڈیسک)اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔ حسنین بہادر دریشک، جاوید اقبال اور علمدار حسین قریشی کو طلبی کے نوٹس بھجوا دیئے۔ عثمان بزدار کے فرنٹ مین کے اخبار کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا۔اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق رکن قومی اسمبلی جاوید اقبال وڑائچ کو 24 مارچ کو […]
کراچی میں کمشنر کی ریٹ لسٹ غیر موثر، پھلوں کی من مانی قیمتوں پر فروخت

کراچی(نیوزڈیسک) کمشنر کی جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ غیر موثر ہوگئی، شہریوں کی پھلوں کے بائیکاٹ کی مہم بھی کارگر نہ ہوسکی، سندھ حکومت کی مجسٹریٹس کی فوج بھی شہریوں کو منافع خوری سے ریلیف نہ دلواسکی۔ شہر بھر میں پھل من مانی قیمتوں پر فروخت کیے جارہے ہیں۔ شہر بھر میں پھلوں کے کسی […]
بھکر، مفت آٹے کی لائن میں لگا شخص دل کو دورہ پڑنے سے جاں بحق

بھکر (نیوزڈیسک)سستے اور مفت آٹے کا حصول غریب شہریوں کی زندگی چھیننے لگا، نواحی علاقے نوتک میں مفت آٹا لینے کے لیے آنے والا شخص لائن میں لگے لگے زندگی کی بازی ہار گیا۔حکومت پنجاب کی مفت آٹا اسکیم غریب شہریوں کی زندگیاں چھیننے لگی ہے، بھکر کے نواحی علاقے نوتک میں 50 سالہ الہی […]
گوجر خان کے شہری نے پوٹھوہاری زبان میں قرآن حکیم کا ترجمہ مکمل کر لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) گوجرخان سے تعلق رکھنے والے راجہ شریف شاد نے اپنی مادری پوٹھو ہاری زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ کرکے روشن مثال قائم کردی۔ تفصیلات کے مطابق راجہ شریف شاد نے 4 برس کے عرصے میں قرآن پاک کا پوٹھوہاری زبان میں ترجمہ کیا۔ راجہ شریف شاد نے کہا کہ پوٹھوہاری زبان میں […]