اہم خبریں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سی ڈی اے کی جانب سے ملازمہ کو رہائشی کوآرٹر کی الاٹمنٹ میں صنفی امتیاز برتنے پر اظہار برہمی

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی جانب سے ملازمہ کو رہائشی کوآرٹر کی الاٹمنٹ میں صنفی امتیاز برتنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی محتسب کے احکامات کے خلاف سی ڈی اے کی درخواست مسترد کردی۔ پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے […]

گرین لائنز کی طرح دو نئی ٹرینوں کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیر ریلویز و ہوا بازی

لاہور(اے بی این نیوز     )وفاقی وزیر ریلویز و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گرین لائنز کی طرح دو نئی ٹرینوں کا آغاز کر رہے ہیں جن کی شمولیت سے گرین لائن ٹرین پر بوجھ کم ہو گا،پشاور سے کراچی تک نئی کارگو سروس کا آغاز کرنے کا ارادہ ہے،ایسا پلان دیں گے […]

پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، والدین کو ملنے کی اجازت

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے فوکل پرسن چیئرمین پی ٹی آئی حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔عدالت کا حسان نیازی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم ،والد اور اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دیدی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ […]

تیونس میں افریقی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 29 افراد موت کے گھاٹ اترگئے

تیونس( اے بی این نیوز  )اچھے مستقبل کی تلاش میں یورپ جانے کی کوشش،، تیونس میں افریقی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 29 افراد موت کے گھاٹ اترگئے، 10افراد کی لاشیں مل گئیں، گذشتہ چار روز میں کشتی ڈوبنے کا یہ پانچ واں حادثہ ہے۔

گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری میں ملوث 4 افراد گرفتار

ٹیکسلا ( اے بی این نیوز   ) نجی ہسپتال پر چھاپہ ،گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری میں ملوث 4 افراد گرفتار،چھاپے کے وقت بھی غیر قانونی طور پر ایک شخص کا گردہ نکال کر دوسرے شخص کو لگانے کا عمل جاری تھا،نجی ہسپتال سے ڈونر اور ریسیور کو سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ملزمان کے قبضہ سے […]

مفت کا آٹا عوام کیلئے اذیت کا باعث بن گیا، تین خواتین کے بازو ٹوٹ گئے

پنڈی بھٹیاں (اے بی این نیوز    )مفت کا آٹا عوام کیلئے اذیت کا باعث بن گیا ، پنڈی بھٹیاں مفت آٹا پوائنٹ پر شدید بدنظمی ہو ئی۔، دھکم پیل کے باعث تین خواتین کے بازو ٹوٹ گئے، ملتان میں محکمہ فوڈ اور فلور ملز کی ملی بھگت، غریبوں کیلئے آنے والا مفت آٹا،، منافع خوروں میں […]

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف شیخ رشید کی دائردرخواست مسترد

لاہور(نیوزڈیسک) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنادیا ۔عدالت نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے خارج کردی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار نے خود کوئی نام دیے تھے؟ جس پر شیخ رشید […]

ماہ صیام میں عوام کیلئے سستی مرغی کے گوشت کا حصول خواب بن گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )مرغی کی قیمت کو پھر سے پر لگ گئے،ماہ صیام میں بھی عوام کیلئے سستی مرغی کے گوشت کا حصول خواب بن گیا،، مختلف شہروں میں قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ، برائلر گوشت کی قیمت ایک سو روپے تک بڑھ گئی،،،، عوام کا حکومت سے ریلیف کا مطالبہ ،ادھر،، سندھ […]

سندھ کے 15 اضلاع کے ضمنی بلدیاتی انتخابات ، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

کراچی ( اے بی این نیوز   )سندھ کے 15 اضلاع کے ضمنی بلدیاتی انتخابات ، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا،تمام 59 نشستوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج جاری،پیپلز پارٹی نے 39 نشستوں پرکامیابی حاصل کی ،جی ڈی اے 6 نشستوں پر کامیاب ،تحریک انصاف نے 2 جبکہ جے یو آئی اور ایم کیوایم پاکستان […]

مریم نواز کا لاہور جلسے کوجلسی کہنا اتنا بڑاسچ ہے جتنا نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کم ہونا،بابراعوان

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )مریم نواز کا لاہور جلسے کوجلسی کہنا اتنا بڑاسچ ہے جتنا نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کم ہونا،بابراعوان کی میڈیاسے گفتگو انہوں نے کہا کہ کہا جن کی اولادیں ،جائیدادیں، عیدیں ، شب براتیں سب لندن میں ہیں وہ خود کو دختر پاکستان کہتی ہیں،شاہ محمود قریشینے کہا کہ مذاکرات سے […]