اہم خبریں

بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، شہباز شریف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت بلوچستان کی با صلاحیت افرادی قوت کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، بلوچستان عوامی پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفدسے ملاقات کے دوران بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور پاک ایران تجارت […]

وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر مسٹر نیل ہاکنز کا خیر مقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔دونوں اطراف نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر تبادلہ خیال کیا اور دو طرفہ تعلقات اور تجارت، اقتصادی […]

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ کی زیر صدارت ڈیمز کی تعمیر پر جائزہ کمیٹی کا اہم اجلاس

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ داسو، مہمند، دیامر بھاشا ڈیمز ملکی معیشت کے لئے ناگزیر ہیں کیونکہ ان منصوبوں سے نہ صرف ماحول دوست اور سستی بجلی کا حصول ممکن ہو گا بلکہ یہ منصوبے ملک میں زراعت کے لئے درکار پانی فراہم […]

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مقررہ وقت سے پہلے آٹا سنٹر بند کرنے پراے سی قصور کو عہدے سے ہٹا دیا

لاہور ( اے بی این نیوز   )نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مقررہ وقت سے پہلے آٹا سنٹر بند کرنے پر اے سی قصورعہدے سے فارغ اورکمشنر کو وارننگ دیدی۔محسن نقوی نے فوری ایکشن کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قصور کووارننگ دی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی رضوان الحق کو عہدے سے ہٹا دیا۔تفصیلات کے نگران وزیراعلی محسن نقوی […]

اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں عدالتی بائیکاٹ نہیں بلکہ کارروائی پر عدم اعتماد کے اظہارکافیصلہ ہواتھا، وزیراعظم

اسلام آباد(اے بی این نیوز     )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں عدالتی بائیکاٹ نہیں بلکہ کارروائی پر عدم اعتماد کے اظہارکافیصلہ ہواتھا۔ پیر کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ وزیرقانون جس میٹنگ کا حوالہ دے رہے ہیں وہ تمام اتحادی جماعتوں کے قائدین، زعماء اورماہرین […]

لاہور میں کورونا وائرس میں مبتلا دو افراد انتقال کرگئے

لاہور ( اے بی این نیوز   )کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا ہے ، اور گرشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس نے لاہور میں دو مزید افراد کی جان لے لی ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں رواں سال کورونا سے چار ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، لاہورمیں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی۔قومی ادارہ صحت کے ادادو […]

جولائی تامارچ،سیمنٹ کی فروخت میں 17 فیصد کمی رہی

کراچی( اے بی این نیوز   )رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ، جولائی تا مارچ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی (مقامی و ایکسپورٹ) فروخت 33.6ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں کی گئی 40.769 ملین ٹن فروخت کے مقابلے میں 17.59فیصد کم ہے۔رواں مالی سال جولائی تا مارچ سیمنٹ کی ایکسپورٹ 34.62فیصد کمی […]

حکومت کا رمضان المبارک میں 53 ارب روپے کا فری آٹا مہیا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )وفاق اور پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں 53 ارب روپے کا فری آٹا مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی مفت آٹا سکیم کے تحت 10 روز میں اب تک تین کروڑ سے زائد آٹے کے تھیلے مفت تقسیم کیے جا چکے ہیں، […]

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس رات 8 بجے پی ایم آفس میں طلب کر لیا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز )وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس رات 8 بجے پی ایم آفس میں طلب کر لیا ہے ،وزیر اعظم نے کابینہ کا یہ اہم اجلاس طلب کیا ہے بینہ اجلاس سے وزیر اعظم اہم خطاب کرینگے کابینہ کے ممبران کو مقررہ وقت پر پی ایم ہاوس پہنچنے کی […]

پاکستان میں کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار تاریخ کی کم ترین سطح تک گرگئی

کراچی(اے بی این نیوز  )کاٹن ایئر23-2022کے دوران پاکستان میں کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار تاریخ کی کم ترین سطح تک گرگئی جس کی وجہ سے دنیا بھر میں زیادہ کپاس پیدا کرنے والے ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان چوتھے سے ساتویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ […]