وزیر اعظم آزاد کشمیر کا انتخاب، تحریک انصاف کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسلام آ باد (اے بی این نیوز)کشمیر کونسل کی ایک نشست پر انتخاب میں 5 ارکان کی بغاوت نے تحریک انصاف کو پریشان کر دیا، وزیر اعظم آزاد کشمیر کے انتخاب میں بھی تحریک انصاف کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ کشمیر کونسل کی نشست تحریک انصاف کے رہنما سردار سیاب خالد کی وفات […]
پشاور، چینی کی ذخیرہ کی گئی 6500 بوریاں برآمد، 2 افراد گرفتار

پشاور(اے بی این نیوز) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے بتایا کہ انتظامیہ نے رنگ روڈ پر واقع گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے چینی کی 50 کلو والی 6500 بوریاں برآمد ہوئی ہیں اور موقع سے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا […]
پندرہ جون تک فیصلہ ہوجائے گا کہ آئین و قانون کیساتھ جانا ہے یا جنگ و جدل کیساتھ ، شیخ رشید احمد

راولپنڈی(اے بی این نیوز)حالات کافی سنگین ہو گٸے ہیں ،پندرہ جون تک فیصلہ ہوجائے گا کہ آٸین و قانون کیساتھ جانا ہے یا جنگ و جدل کیساتھ ،راولپنڈی میں سب سے زیادہ تعلیمی ادارے ہم نے بنوائے،الیکشن ہوے اور کوٸی انہونی نا ہوٸی تو عمران خان کی حکومت بنے گی،یہ پہلی نا اہل حکومت ہے […]
کراچی ، دو مغویوں کی بازیابی کے معاملے میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او معطل

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں دو مغویوں کی بازیابی کے معاملے میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او شاہ لطیف کو معطل کردیا گیاجبکہ تاوان وصول کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف تھانے سے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے چھاپہ مار کے دو مغویوں کو بازیاب کرایا، ذرائع کے مطابق پولیس […]
کراچی میں مدرسے کے بچے پر تشدد کرنے والا قاری گرفتار، مقدمہ درج

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں ہولیس نے مدرسے کے بچے پر تشدد کرنے والے قاری کو گرفتار کرلیا۔شہر قائد میں بغدادی تھانے کی حدود بن قاسم مدرسے میں قاری نے بچے پر بدترین تشدد کیا۔ جس کے بعد ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے بچے پر تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی […]
ایران نے خلیج میں اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے جہاز کو پکڑ لیا

تہران (نیوزڈیسک)ایران نے خلیج میں اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیرملکی جہاز کو پکڑ لیا۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے جہاز اور اس کے عملے کو حراست میں لے لیا ہے۔ جہاز کے ذریعے 10 لاکھ 45 ہزار لیٹر ایندھن اسمگل کیا جا رہا تھا۔
بنگلادیش،شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، 30 افراد زخمی

ڈھاکا (نیوزڈیسک)بنگلا دیش کے شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بجھا دی گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیشی دارالحکومت کے 3 منزلہ شاپنگ سینٹر میں اتوارکوآگ لگی ۔ آگ بجھانے کی کوششوں میں فائر فائٹرز سمیت 30 افراد زخمی ہوئے۔آگ سے متاثرہ شاپنگ سینٹر کی 15 سو […]
بھارت،کورونا سے انتقال کرنے والا شخص 2 سال بعد اپنے گھر پہنچ گیا

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 2 سال قبل کورونا وائرس سے انتقال کرنے والا شخص اپنے گھر واپس لوٹ گیا ہے، حالانکہ اس کے گھر والوں نے مردہ شخص کی آخری رسومات بھی ادا کردی تھیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع دھر میں 35 سالہ کملیش نے اپنے ایک رشتے دار […]
آصف زرداری کیخلاف بیان دے کر زلمے خلیل زاد نے خود کو مزید بے نقاب کردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ زلمے خلیل زاد نے آصف زرداری کے خلاف بیان بازی کرکے خود کو مزید بے نقاب کردیا۔شازیہ مری نے زلمے خلیل زاد کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ افغانستان میں ہونے والی ہر بربادی میں زلمے خلیل کی شکل نظر […]
سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری میں جھڑپیں، مصر اور جنوبی سوڈان کی ثالثی کی پیشکش

خرطوم(نیوزڈیسک)سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان گزشتہ روز سے جھڑپیں جاری ہیں۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصر اور جنوبی سوڈان نے سوڈان میں فریقین کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ اس حوالے سے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی اور جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر کا خرطوم میں سوڈانی حکام کے […]