اہم خبریں

کل عمران خان کی ٹانگ دوبارہ زخمی ہوگئی،سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ دھکم پیل سے کل لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی ٹانگ دوبارہ زخمی ہو گئی۔اپنے بیان میں شبلی فراز نے کہ کہ عمران خان ٹانگ زخمی ہونے کے باعث آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہیں […]

صدارتی محل پر ڈرون حملہ،روس نےصدر پیوٹن کو مارنے کی کوشش قرار دے دیا

ماسکو(نیوزڈیسک)روس نے یوکرین کی جانب سے کریملن پر ڈرون حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملہ صدر پیوٹن کو مارنے کی کوشش تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کریملن سے جاری بیان میں کہا گیاکہ گذشتہ رات کریملن کی طرف آنے والے یوکرین کے دو ڈرون مار گرائے۔ یوکرین کا ڈرون حملہ صدر […]

عمران خان چل سکے یا نہ چل سکے، ملک تو چلے گا، نواز شریف

لندن (نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران چل سکے یا نہ چل سکے، ملک تو چلے گا،لندن میں میڈیا سے مختصر گفتگو کے دوران نواز شریف نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہ ملک چلتا رہے گا اس […]

اسرائیل کو سعودی عرب کیلئے براہ راست حج پروازوں کی امید

تل ابیب(نیوزڈیسک)اسرائیلی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب، اسرائیل کے اُن مسلمان شہریوں کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت دے گا جو آئندہ ماہ حج کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ اس حوالے سے […]

لاہور، پسند کی شادی کے بعد میکے آنیوالی لڑکی قتل

لاہور (نیوزڈیسک)لاہور کے علاقے علی ٹاؤن باغبانپورہ میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا۔پولیس نے بتایاکہ 20 سالہ لڑکی نے پسند کی شادی کی تھی، مقتولہ میکے آئی تو بھائی نےطیش میں آکر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس اور فارنزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لیے۔پولیس […]

مذاکرات کیلئے ہدایات دینا سپریم کورٹ کاکام نہیں،وزیردفاع خواجہ آصف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ مذاکرات کیلئے سپریم کورٹ نےجو ہدایات دیں یہ ان کا کام نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سیاستدانوں کو مذاکرات کی ہدایات دینا سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں اپنی حدود سے تجاوز […]

انتخابات جب بھی ہوں، وہ ایک ہی دن ہوں، آل پارٹیز کانفرنس

اسلام آباد (نیوزڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی( اے این پی) کی آل پارٹیز کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اعلامیہ کے مطابق موجودہ سیاسی، عدالتی اور اقتصادی بحران نے غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے، سیاست اگر ختم ہو گی تو […]

بھارت صحافت کیلئے خطرناک ترین ملک، عالمی فہرست میں 11 درجے تنرلی

نیویارک(نیوزڈیسک)ورلڈ پریس انڈیکس میں بھارت کی 11 درجے تنزلی ہوئی ہے، جس کے بعد وہ 161ویں نمبر پر پہنچ گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف)نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایاکہ بھارت صحافت کے لیے دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے۔بھارت میں […]

جے سالک نے سرکاری رہائش کے حصول کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے بانی کنوینر جے سالک نے سرکاری رہائش کی فراہمی کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرلیا ، انہوں نے اس سے قبل 2021 میں بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسی طرح کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔ اقلیتوں اور دیگر […]

عمران خان کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا ہے، رانا ثناء اللّٰہ

پنسرہ (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا ہے، عمران خان کی وجہ سے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے میں ایک سال کی تاخیر ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر ایک سیاستدان کہے کہ وہ مخالفین کے […]