اہم خبریں

حکومت کو مہنگائی کا اد راک ہے، بجٹ میں عوام کیلئے ہر ممکن ریلیف دیا گیا ہے، وزیر دفاع

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت کو مہنگائی کا ادراک ہے، بجٹ میں عوام کیلئے ہر ممکن ریلیف دیا گیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اور گریڈ 17 سے اوپر گریڈ کیلئے 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، پنشنرز […]

سولر پینل، انورٹر اور بیٹریوں کے خام مال کو کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )سولر پینل، انورٹر اور بیٹریوں کے خام مال کو کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات کے لئے درآمدات پر انحصار کرتا ہے۔ ان درآمدات […]

پہلی بار فلم فنانس فنڈ اور فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس کیلئے تین ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )وفاقی بجٹ 2023-24 میں پہلی مرتبہ فلم فنانس فنڈ اور فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس کے لئے مجموعی طور پر تین ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو […]

قوم کوپتہ چل گیاہوگا کہ ان کا اصل خیرخواہ اوردوست کون ہے ، وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )وزیرخزانہ محمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ قوم کوپتہ چل گیاہوگا کہ ان کا اصل خیرخواہ اوردوست کون ہے اورملک اورقوم کادشمن ومعاشی بدحالی کاذمہ دارکون ہے۔ جمعہ کوقومی اسمبلی میں اپنی بجٹ تقریر کے اختتام پرانہوں نے کہاکہ پاکستان کے غیور اور روشن خیال عوام اس حقیقت سے پوری طرح روشناس ہو […]

آئندہ مالی سال میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کیلئے 10 ارب روپےمختص

اسلام آباد(اے بی این نیوز)آئندہ مالی سال 2023-24ء میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کیلئے 10 ارب روپے جبکہ یوتھ سکلز پروگرام کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارے ملک کے نوجوان حکومت کی […]

ایف پی ایس سی نے سی ایس ایس امتحان 2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا ، کامیابی کی شرح 1.85 فیصد رہی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے مقابلے کے امتحان (سی ایس ایس)2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ، کامیابی کی شرح 1.85 فیصد رہی ، 237 امیدواروں کی وفاقی حکومت کے تحت مختلف سروس گروپس میں تقرری کی سفارش کی گئی ہے ۔ ایف پی ایس […]

اگلے مالی سال کے لئے معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے ، اسحاق ڈار

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )اگلے مالی سال کے لئے معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے جبکہ افراط زر کی شرح اندازاً 21 فیصد تک ہوگی، بجٹ خسارہ 6.54 فیصد اور پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 0.4 فیصد ہوگا۔ جمعہ کو وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا […]

ملک کے پسے ہوئے طبقے کی مالی مشکلات کو کم کرنا بھی وفاقی بجٹ کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )ملک کے پسے ہوئے طبقے کی مالی مشکلات کو کم کرنا بھی وفاقی بجٹ کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ جمعہ کو وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غربت سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے […]

مالی سال 24۔2023 کے بجٹ میں 80 فیصد تکمیل والے منصوبوں کو مکمل کرنے پر توجہ دی جائے گی ، اسحاق ڈار

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )مالی سال 24۔2023کے بجٹ میں 80 فیصد تکمیل والے منصوبوں کو مکمل کرنے پر توجہ دی جائے گی تاکہ جون 2024 تک ان کی تکمیل کی جا سکے۔ جمعہ کو وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے […]

سینیٹ میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ گوشواروں پر مشتمل فنانس بل 2023-24 کی نقل پیش کی

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )سینیٹ میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بجٹ گوشواروں پر مشتمل فنانس بل 2023-24 کی نقل پیش کر دی۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 73 کے تحت انہوں نے بجٹ دستاویزات ایوان میں پیش کیں۔