اہم خبریں

تحریک لبیک کے23 کارکن توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے بری

لاہور(نیوزڈیسک)تحریک لبیک کے تئیس کارکنوں کو توڑ پھوڑاورجلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے بری کر دیا۔انسداددہشت گردی عدالت لاہور کے جج عبہرگل خان نے فیصلہ سناتے ہوئے تحریک لبیک کے تئیس کارکنوں کو بری کردیا۔عدالت نے فیصلہ میں قرار دیا کہ پراسیکیوش ملزموں کیخلاف الزامات ثابت نہیں کر سکی۔ ملزموں کیخلاف تھانہ چوہنگ میں 2021 میں […]

امیر جماعت اسلامی نے آئی ایم ایف معاہدہ قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ کر دیا

لاہور (نیوزڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 13سیاسی جماعتیں معیشت ٹھیک کر سکیں نہ ان سے مہنگائی کم ہوئی، اتحادیوں کی 15ماہ کی کارکردگی زیرو ہے۔اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ قوم کے سامنے لایا جائے، جن وعدوں پر پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی […]

لاہور ہائیکورٹ جے آئی ٹی کیخلاف درخواستوں پر محفوظ فیصلہ 10 جولائی کو سنائے گی

لاہور (نیوزڈیسک) زمان پارک میں پولیس پر پٹرول بم پھینکنے اور تشدد کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چار سو سے زائد پی ٹی آئی ورکرز کے مسلح ہونے کی اطلاعات تھیں، مسلح افراد نے […]

محرم الحرام پر امن وامان کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل، شرپسندوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کیلئے صوبہ بھر میں شرپسندوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کر لیا، سی ٹی ڈی کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے لئے ہدایات جاری کر دی گئیں۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کے زیر صدارت […]

جہانگیرترین کے بھائی عالمگیر ترین کی رسم قل ادا ، سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت

لاہور(نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین کے بھائی اور پی ایس ایل فرنچائز کے مالک عالمگیر ترین کی رسم قل ادا کی گئی۔رسم قل میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، سابق گورنر پنجاب مصطفیٰ کھر، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض،سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، اسحاق خاکوانی، نوریز شکور، […]

پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے اکاؤنٹس سے خورد برد کرنے والے ملزم کو قید اور جرمانے کی سزا

ایبٹ آباد(نیوزڈیسک)پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے اکاؤنٹس سے خورد برد کرنے والے ملزم کو 11 سال قید کی سزا سنادی گئی۔پاکستان آرڈیننس فیکٹری میں اسلحہ اور گولہ بارود تیار کیا جاتا ہے، جس سے نہ صرف ملک کی مسلح افواج کی دفاعی ضروریات پوری کی جاتی ہیں بلکہ ملکی اور برآمدی مارکیٹ کی ضروریات کو بھی […]

قومی ٹیم کو ٹیسٹ میچ جیتے آج ایک سال مکمل ہوگیا

لاہور(نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کپتان بابراعظم کی قیادت میں 2 ٹیسٹ کھیلنے کےلیے اس ماہ سری لنکا جائے گی۔ پاک سری لنکا سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تیسرے سائیکل میں قومی ٹیم کی پہلی سیریز ہوگی۔ٹھیک ایک سال قبل بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے سری لنکا کے خلاف گال کے […]

ارشد محمود اغوا و قتل معاملے پر پنجاب پولیس کا بیان سامنے آگیا

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ راولپنڈی کے رہائشی ارشد محمود کا سستی کار خریدنے کی لالچ میں اغوا کاروں سے رابطہ ہوا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ارشد محمود کا سستی کار خریدنے کی لالچ میں 25 جون کو اغوا کاروں سے رابطہ ہوا، وہ 26 جون کو اوباڑو سندھ پہنچا، جہاں سے اُسے […]

روس میں بھی قرآن پاک کی بے حرمتی، ملزم گرفتار

ماسکو(نیوزڈیسک)سویڈن کے بعد روس میں بھی قرآن پاک کی بےحرمتی سے متعلق واقعہ سامنے آیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دو ہفتے قبل سویڈن میں اسی طرح کی گھناؤنی حرکت نے مسلم دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا تاہم، روسی حکام کا ردعمل بالکل مختلف ہے۔ انہوں نے توہین میں ملوث شخص کو گرفتار […]

پرویز الہٰی نے جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے جیل میں سہولیات کی فراہمی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے دائر درخواست میں نگراں پنجاب حکومت، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، آئی جی جیل خانہ جات اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف […]