Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

لاہور ہائیکورٹ جے آئی ٹی کیخلاف درخواستوں پر محفوظ فیصلہ 10 جولائی کو سنائے گی

لاہور (نیوزڈیسک) زمان پارک میں پولیس پر پٹرول بم پھینکنے اور تشدد کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چار سو سے زائد پی ٹی آئی ورکرز کے مسلح ہونے کی اطلاعات تھیں، مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کر کے افسروں کو زخمی اور املاک کو نقصان پہنچایا، عدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ جے آئی ٹی کیخلاف درخواستوں پر محفوظ فیصلہ 10 جولائی کو سنائے گا، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس محمد امجد رفیق اور جسٹس فاروق حیدر شامل ہیں، رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی۔واضح رہے کہ فواد چودھری، حماد اظہر اور مسرت جمشید چیمہ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت میں موقف اپنایا تھا کہ زمان پارک کے واقعات پر پی ٹی آئی ورکروں کے خلاف دہشت گردی کے بے بنیاد مقدمے بنائے گئے۔