اہم خبریں

کشتی حادثہ، یونانی حکام نے مزید 15 پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کر دیں

ایتھنز(نیوزڈیسک) یونان کشتی حادثے میں جاں بحق مزید 15 پاکستانیوں کی میتوں کی یونانی حکام کی جانب سے تصدیق کر دی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو جاری کئے گئے ایک بیان میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے کہا گیاکہ یونان نے مرنے والوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 6 نوجوانوں […]

چین پی ٹی آئی کا اقتدار نہیں چاہتا تھا، احسن اقبال

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چین نے گزشتہ اسٹیبلشمنٹ کو کہنے کی کوشش کی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اقتدار میں لانے کا تجربہ نہ کیا جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگومیں انکشاف کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ چین نے خبردار […]

تھرپارکر میں غذائی قلت کی وجہ سے مزید 5 بچے انتقال کر گئے

تھرپارکر (نیوزڈیسک) تھرپارکر میں غذائی قلت اور بیماریوں کی وجہ سے مزید 5 بچے انتقال کر گئے۔محکمہ صحت کے مطابق سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور بیماریوں کی وجہ سے 5 بچوں کا انتقال ہوا ہے، مرنے والے بچوں کی عمریں پانچ سال سے نومولود تک ہیں۔غذائی قلت کی وجہ سے تھرپارکر میں رواں […]

غیر تعلیم یافتہ سیاست دان ہم پر حکمرانی کر رہے ہیں، ادکارہ کاجول

ممبئی(نیوزڈیسک)سینئر بھارتی اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ وژن سے محروم غیر تعلیم یافتہ سیاسی رہنما ہم پر حکمرانی کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کاجول نے کہا کہ بھارت جیسے ملک میں تبدیلی بہت زیادہ سست روی کا شکار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ ہم اپنی […]

الیکشن کی تیاری کا تقریباً آغاز ہوچکا ہے، وزیر دفاع

سیالکوٹ(نیوڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ الیکشن کی تیاری کا تقریباً آغاز ہوچکا ہے۔ ایک ماہ کے اندر اسمبلی مدت پوری کرکے تحلیل ہوجائے گی، ن لیگ میں ٹکٹوں کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم نے نہایت ہی مشکل […]

مقبوضہ کشمیر میں ہندو تہوار عارضی طور پر معطل

سری نگر(نیوزڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں ہندو مذہبی تہوار امرناتھ یاترا عارضی طور پر معطل کردی گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امرناتھ یاترا خراب موسم کی وجہ سے عارضی طور پر معطل کی گئی۔ مقبوضہ وادی کی قابض انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وادی میں شدید بارشوں کے پیش نظر یاترا کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔ […]

فضل الرحمان نے جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کرلیا۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 16 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر […]

قومی سرمایہ کاری فیسلیٹیشن کونسل نے وزارت خزانہ سے بجٹ مانگ لیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)قومی سرمایہ کاری سہولت کونسل فعال ہوگئی ،وزیراعظم آفس میں قائم دفترمیں حکام نے چارج سنبھال لیا تاہم وزارت خزانہ کی جانب سے ابھی تک بجٹ مہیا نہیں کیا گیا۔ کمیٹی نے معاملہ وزیراعظم کے نوٹس میں لانے کا عندیہ دے دیا۔باخبرذرائع کے مطابق قومی سرمایہ کاری فیسلیٹیشن کونسل نے وزارت خزانہ سے […]

لاہورسے راولپنڈی جانیوالی مسافرٹرین حادثےسےبال بال بچ گئی

لاہور(نیوزڈیسک)لاہورسے راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین گوجرانولہ کے قریب حادثےسےبال بال بچ گئی۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میںسیالکوٹی پھاٹک کےقریب لاہور سے راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین کی2بوگیاں پٹڑی سےاُترگئیں، تاہم رفتارکم ہونے کےباعث ٹرین بڑےحادثےسےمحفوظ رہے۔ریلوےحکام کا کہنا ہے کہ بوگیاں ٹریک پرلانےکیلئےامدادی کارروائیاں جاری ہے ٹریک بحال ہونےپردیگرٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی جائےگی۔

سینیٹ پٹرولیم کمیٹی نے روسی تیل مہنگا اور ناقص ہونے کی تردید کر دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے چیئرمین سینیٹرعبدالقادر نے روس سے عالمی منڈی کے مقابلے میں مہنگا اور ناقص تیل آنے کی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں سینیٹرعبدالقادرنے بتایا کہ روس سے ملنے والا تیل پچیس فیصد سستا پڑے گا اور سالانہ ایک ہزار ارب […]