اسلام آباد کو خیبرپختونخوا سے ملانے کا منصوبہ 4 ماہ میں مکمل کرنے کا اعلان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد کو خیبر پختونخوا سے ملانے کا منصوبہ بنالیا گیا ہے، میگا رورل ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت شہر اقتدار میں مارگلہ پہاڑیوں کے وسط میں واقع 7 کلومیٹر طویل سکندراعظم روڈ کی تعمیر نو کا فیصلہ کرلیا گیا۔سکندر اعظم روڈ 4 ماہ میں مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا […]
روسی حملوں کے دوران مزید تین شہری ہلاک ہو گئے، یوکرین کا دعویٰ

کیف ( اے بی این نیوز )یوکرینی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ روسی حملوں کے دوران مزید تین یوکرینی شہری ہلاک اور 38 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔کیف میں حکومت نے کہا کہ روسی افواج نے جزوی طور پر مقبوضہ مشرقی ڈونیٹسک کے علاقے میں روس کے زیر کنٹرول 13 شہروں اور دیہاتوں […]
جب پاکستان اور بھارت کا میچ ہوتا ہے تو سیاست شروع ہوجاتی ہے، مصباح الحق

کراچی ( اے بی این نیوز )سابق کپتان، چیف سلیکٹر اور کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ جب پاکستان اور بھارت کا میچ ہوتا ہے تو سیاست شروع ہوجاتی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ سیاست کو کھیل سے دور رہنا چاہیے، ہمیشہ کرکٹ کو سیاست سے جوڑ دیا جاتا […]
ومبلڈن ٹینس ، مارکیٹا وونڈروسوا نے فائنل میں جگہ بنا لی

ومبلڈن ( اے بی این نیوز )جمہوریہ چیک کی 24 سالہ مارکیٹا وونڈروسوا نے یوکرین کی ایلینا سویٹولینا کو ہرا کر ومبلڈن ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئیں۔جمہوریہ چیک کی خاتون کھلاڑی نے کہا کہ یہ ایک مشکل میچ تھا، حریف کھلاڑی نے مجھے کافی ٹف ٹائم دیا، میں یقین ہی نہیں کر سکتی کہ میں میگا […]
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس،وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی شرکت ، کارکردگی میں بہتری کو سراہا

اسلام آباد(اے بی این نیوز )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے 14 ماہ کی مختصر مدت میں انتھک محنت سے وزارت اطلاعات و نشریات کی اپنے محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اورمعاشی بحالی کی کوششوں کو سراہا ہے۔ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس جمعرات کو کمیٹی کی چیئرپرسن […]
اسلام آباد کے مدرسے میں طالب علم پر تشددکرنے والے قاری کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) ایک مدرسے میں طالب علم پر تشدد کرنے والے قاری کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 12 سال کے طالب علم کو حبسِ بے جا میں رکھ کر تشدد کیا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی مدد سے مدرسے کے قاری کو گرفتار کیا گیا۔
سعودیہ نے نجی اداروں کے ملازمین کے لیے اہم فیصلہ کرلیا

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے ہیومن ریسورس فنڈ ’’ہدف‘‘ کی جانب سے ملازمیں کے ’ہنر‘ کو بڑھانے کے سلسلے میں اہم فیصلہ کیا گیا ہے، نجی سیکٹر سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں اور اداروں کے ملازمین کے لیے نئے ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق’مھارات‘ کے نام سے موسو ٹریننگ پروگرام کو دوحصوں میں […]
دریائے ستلج میں پانی کی سطح کم ہونا شروع ہو گئی

لاہور( اے بی این نیوز ) دریائے ستلج میں پانی کی سطح کم ہونا شروع ہو گئی،دریائے ستلج میں سیلاب درمیانے سے نچلے درجے پر آ گیا،گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی آمد 83700 اور اخراج بھی 83700 ہے،دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے،ڈی جی پی ڈی […]
وزیر اعظم شہباز شریف سے مشیر وزیر اعظم انجینئر امیر مقام کی ملاقات

اسلام آباد( اے بی این نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف سے مشیر وزیر اعظم انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی،ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی،انجینئر امیر مقام نے ضم شدہ اضلاع کیلئے یونیورسٹی کے قیام پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا،ان علاقوں کے باصلاحیت نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی […]
فرانسیسی صدر کو موصول ہونے والے خط سے کٹی ہوئی انگلی برآمد

پیرس (نیوزڈیسک)فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں کو موصول ہونے والے خط سے کٹی ہوئی انگلی برآمد، پراسیکیوٹرز نے تفتیش شروع کر دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر میکروں کے اسٹاف نے اس حوالے سے رواں ہفتے کے آغاز میں متعلقہ حکام کو آگاہ کیا اور پولیس کو تفتیش کیلئے بلایا گیا۔یہ کٹی ہوئی انگلی خط […]