اہم خبریں

وزیراعظم شہبازشریف کی ابوظہبی کے شاہی محل آمد،اماراتی صدر سے انکے بھائی کے انتقال پر تعزیت

ابوظہبی (نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے انکے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ،ہفتہ کووزیراعظم شہبازشریف اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے بھائی شیخ سعید بن زاید النہیان کے انتقال پر تعزیت کیلئے ابوظہبی میں شاہی محل پہنچے جہاں صدر متحدہ عرب امارات […]

پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا، یہاں ملوکیت قائم ہے،سراج الحق

لاہور(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حضرت حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے ملوکیت کو چیلنج کیا، پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوامگر یہاں ملوکیت قائم ہے۔ محرم کے موقع پر اپنے بیان میںامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حسینیت اور یزیدیت آج بھی برسرِ پیکار ہیں، دنیا میں […]

حکومت نے سول ایوی ایشن ملازمین کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ائیر پورٹس کی آئوٹ سورسنگ کے معاملے پر حکومت نے سول ایوی ایشن (سی اے اے) ملازمین کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے، سی اے اے ملازمین کے احتجاج کے بعد اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ملازمین کے احتجاج کے سامنے حکومت اورسی اے اے انتظامیہ نے گھٹنے ٹیک دیئے ،وفاقی وزیرہوابازی خواجہ سعد […]

مریدکے،بیکری میں سلنڈر دھماکہ ،11 افراد زخمی

مرید کے (نیوزڈیسک)مریدکےمیں بیکری میں سلنڈر دھماکے نتیجے میں 11افراد بری طرح جھلس کرزخمی ہوگئے جبکہ بیکری میں موجودکروڑوں کاسامان بھی جل گیا۔ریسکیو حکام نے بتایاکہ مریدکےجی ٹی روڈ پر بیکری میں گیس سلنڈر زور دھماکے سے پھٹ گیا،زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکےسے 3منزلہ بیکری مکمل طورپرتباہ ہوگئی ۔

دریائے ستلج ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب،سیکڑوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے

لاہور،پاکپتن،عارف والا(نیوزڈیسک)دریائے ستلج ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، سیکڑوں دیہات اور کھڑی فصلیں مکمل تباہ ہوگئیں، پاکپتن میں بھی دریائے ستلج کے مقام پر سیلاب کی تباہ کاریاں تاحال جاری ہیں ،تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ زوروشورسےجاری ہے،بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث اب […]

پاکستان اورچین کےدرمیان ایم ایل ون منصوبہ کی فنانسنگ کے معاملات طے پا گئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون منصوبہ کی فنانسنگ کے معاملات بالاآخرطے پاگئے، منصوبے پر دستخط اگست کے پہلے ہفتے میں ہونگے،وزیراعظم شہبازکی خصوصی دلچسپی کے باعث منصوبے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہےاور دونوں ملکوں کے درمیان ایم ایل ون منصوبہ کی فنانسنگ کے معاملات طے پاگئے ، وزیراعظم کی زیرنگرانی […]

شبر بھائی یہ کہانی کہاں سے ایجاد کرلی؟ اسد عمر کا سوال

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی کی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ یہ کہانی کہاں سے ایجاد کرلی؟اپنے ایک بیان میں انہوں نے سابق چیئرمین ایف بی آر سے استفسار کیا کہ شبر زیدی بھائی خیریت ہے؟ یہ کہانی کہاں سے […]

پاکستان اور عراق کا تجارت سمیت معاشی تعاون کومزید بہتر بنانے پر اتفاق

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ سے پاکستان میں تعینات عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ نے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران عراقی سفیرحامد عباسی نے رانا ثناء اللّٰہ کو عراق کے دورے کی دعوت دی،ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت سمیت معاشی تعاون کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا،رانا ثنا اللہ […]

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر یواے ای پہنچ گئے

ابوظہبی (نیوزڈیسک)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔عرب امارات پہنچنے پر پاکستانی سفیر، سفارتی اہلکاروں اور اماراتی اعلیٰ حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔شہبازشریف شیخ سعید بن زاید النہیان کے انتقال پر تعزیت کیلئے شاہی محل جائیں گے،ان کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور […]

چلاس میں سیاحوں کی گاڑی الٹ گئی، 8 افراد جاں بحق

چلاس(نیوزڈیسک)چلاس کے علاقے گیٹی داس میں سیاحوں کی گاڑی الٹ گئی، حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے ،اسسٹنٹ کمشنر چلاس نے بتایاکہ لاشوں اور زخمیوں کو ریجنل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اے سی کے مطابق گیٹی داس کے مقام پر کار اور وین کی ٹکر کے باعث حادثہ رونما […]