اہم خبریں

بلاول بھٹو ہمارے اگلے وزیراعظم ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ

سکھر(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھاری اکثریت سےمنتخب ہو کر وزیراعظم بنیں گے، میں3 ماہ کی چھٹی جانا چاہ رہا تھا مگربلاول بھٹو نے منع کردیا۔منگل کو سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کچھ لوگوں نے […]

این ایف سی بورڈ کی تشکیل کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )وفاقی حکومت نے نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کا نیا بورڈ دے دیاوفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری پر این ایف سی بورڈ کی تشکیل کی منظوری دیدی ،تنویر اشرف کائرہ این ایف سی بورڈ کے چیئرمین ہوں گے،وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کی منظوری سے سمری وفاقی کابینہ کو بھیجی گئی،وفاقی وزیرصنعت […]

سندھ کے ہر ضلع میں صحت کے ادارے قائم کرینگے، بلاول بھٹوزرداری

سکھر(نیوزڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے ہر ضلع میں صحت کے اداروں کے قیام کی کوشش کی،منگل کو وزیرخارجہ بلاول نے سکھر میں ایس آئی یو ٹی میڈیکل کمپلیکس اور بچوں کے اسپتال کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہمارے اسپتال ہمیں […]

کاک پل کے قریب دریائے سواں میں بچہ ڈوب گیا

راولپنڈی (   اے بی این نیوز     )کاک پل کے قریب دریائے سواں میں ایک بچہ ڈوب گیا،فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا،عینی شاہدین کے مطابق بچہ نہاتے ہوئے ڈوبا ہے، سرچ آپریشن جاری ہے،ترجمان ریسکیو کے مطابق تین ایمرجنسی گاڑیوں سمت 08 ریسکیو اہلکاروں آپریشن میں مصروف ہیں

پوپ فرانسس کا مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات پرانتباہ

ویٹی کن سٹی(نیوزڈیسک)مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے خبردار کرتے ہوئے اس حوالے سے عالمی سطح پر غور و فکر کا مطالبہ کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو جاری اپنے ایک بیان میں پوپ فرانسس نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال میں ہمیں انتہائی چوکس رہنے […]

مشاورتی عمل مکمل کرلیا ،کل وزیراعظم کوتین نام پیش کرونگا،راجہ ریاض

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) اپو زیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ اپنے ساتھیوں سے مشاورتی عمل مکمل کرلیا ،کل وزیراعظم کوتین نام پیش کرونگا،وہ صحافیوں سے گفتگوکر رہے تھت انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو اپوزیشن کے تین نام شیئر کروں گا، میرے تینوں نام 90 فیصد فائنل ہیں ، ایک سوال […]

صدر مملکت کو کل قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیج دونگا، وزیر اعظم

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )صدر مملکت کو کل قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیج دونگا، وزیر اعظم شہباز شریف کاخطاب، انہوں نے کہا کہ آدمی فقیروں والی زندگی بسر کرے مگر قرض کی دلدل میں نہ پھنسے،خدانخواستہ پاکستان ڈیفالٹ ہوجاتا تو تباہ کن صورتحال ہوتی، ڈیفالٹ ہونے کی صورت میں دوائیوں کی دکانوں […]

سندھ کے اسپتالوں کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں،خورشید شاہ

سکھر(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے اسپتالوں کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں،ڈاکٹر ادیب رضوی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ایس آئی یو ٹی کی بنیادرکھی،منگل کو ایس آئی یو کمپلکیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرآبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہاکہ سکھر میں2بڑےمیڈیکل کمپلیکس […]

پاکستان کا بھارت سے قید پوری کرنیوالے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )پاکستان کا بھارت سے قید پوری کرنیوالے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ،ترجمان دفترخارجہ کے مطابق417کے قریب پاکستانی قیدی بھارت میں مدت پوری کر چکے ہیں،بھارتی حکام کو دی گئی فہرست میں 343شہریوں اور74ماہی گیروں کاذکرہے،پاکستان اور بھارت ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا […]

ریلوے کے پانچ سال،565 حادثات رونما ہوئے

راولپنڈی ( اے بی این نیوز       )سال 2018 سے 2023 تک ریلوے میں مجموعی طور پر 565 حادثات رونما ہوئے،سال 2018 میں 131 حادثات میں 39 افراد جانبحق جبکہ 64 زخمی ہوئے، 2019 میں ہونے والے 159 حادثات میں 134 افراد جانبحق جبکہ 63 زخمی ہوئے،2020 میں 135 ٹرین حادثات میں 56 افراد جانبحق جبکہ 142 زخمی […]