نگراں وزیراعظم کا فیصل آباد میں اقلیتوں کو نشانہ بنانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نگراں وزیراعظم کا فیصل آباد میں توہین قرآن کے الزام میں مسیحی برادری کے گھروں اور گرجا گھروں پر حملوں اور املاک نذر آتش کیے جانے کے واقعات پر ردعمل سامنے آگیا۔بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جڑانوالہ کے مناظر دیکھ کر پریشان ہوں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف […]
بشریٰ بی بی کی آڈیوز کا فرانزک کرانے کا فیصلہ،سائفر تحقیقات، اعظم خان طلب

اسلام آباد (اے بی این نیوز )توشہ خانہ گھڑی کی جعلی رسیدیں بنانے کے کیس میں بشریٰ بی بی کی آڈیوز کا فرانزک کرانے کا فیصلہ،عدالتی احکامات پربشریٰ بی بی توشہ خانہ کی گھڑی کی جعلی رسیدیں بنانے سے متعلق کیس میں شامل تفتیش ہوئی تھیں، بشریٰ بی بی سے دو آڈیو لیکس سے متعلق سوالات […]
صدر مملکت کا 4 افراد کو سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 4 افراد کو پاکستان سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن ، آئی جی پنجاب عثمان انور، ناصر محمود کھوسہ اور جاوید اسلم شامل ہیں۔
پاکستان کے عبوری وزیراعظم اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں،امریکہ

واشنگٹن ( اے بی این نیوز )پاکستان کے عبوری وزیراعظم اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کی پریس کانفرنس کہا پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں، ہم باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان سے شراکت داری جاری رکھیں گے
نامزدنگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے

کراچی ( اے بی این نیوز )نامزدنگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے،حلف برداری تقریب شام 6 بجے گورنر ہاؤس میں ہو گی، گورنر سندھ کی اسلام آباد میں مصروفیات کے باعث تقریب حلف برداری کل رکھی گئی ہے،جسٹس (ر) مقبول باقر کی حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے صوبے کی اہم […]
90روزمیں انتخابات کیلئے تحریک انصاف نے نگراں وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے 90 روز میں انتخابات کیلئے نگران وزیر اعظم کو خط لکھ دیا۔بدھ کو شاہ محمود قریشی نے کور کمیٹی کی ایما پر نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑکو خط تحریر کرتے ہوئے کہا کہ دستور اسمبلی کی قبل از وقت تحلیل […]
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق

کوئٹہ ( اے بی این نیوز )نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق،ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ابھی تک علی مردان ڈومکی کے نام پردستخط نہیں کئے،بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کیلئے مشاورت کاکل آخری روز تھا
شہریار آفریدی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں طبیعت خراب،ڈاکٹرطلب

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رہنماء سابق وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں طبیعت خراب ہوگئی۔شہریار آفریدی کمزوری اور خرابی صحت کے باعث لڑکھڑا گئے،بائیو میٹرک تصدیق کے بعد سہارا دے کر پولیس کنٹرول روم لےجایا گیا۔طبیعت نہ سنبھلنے پر شہریار آفریدی کو ہنگامی طبی امداد دی گئی۔
شہباز کی پرواز تیار،اگلے ہفتہ لندن روانگی کا امکان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سابق وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے لندن روانگی متوقع،شہباز شریف لندن میں نواز شریف سے ملاقات کرینگے، رانا ثنااللہ ،پرویز رشید اور دیگر بھی لندن جائینگے،ملاقات میں نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ اوردیگر امور زیر غور آئیں گے
پیٹرول پر 72 روپے فی لیٹر ٹیکسز اور مارجن عائد

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پیٹرول پر 72 روپے فی لیٹر ٹیکسز اور مارجن عائد ،55 روپے فی لیٹر لیوی برقرار،دستاویز ات کے مطابق پیٹرول پر ڈیلر مارجن 7 روپے اور او ایم سی مارجن 6 روپے فی لیٹر عائد ہے ،ڈیزل پر 60روپے فی لیٹر ٹیکسز اور مارجن عائدہیں،ڈیزل پر لیوی 50روپے فی لیٹر […]