اہم خبریں

نگراں وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی توانائی تشکیل دے دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی تشکیل دے دی۔وزیر توانائی و پیٹرولیم کو کابینہ توانائی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، وزیر خزانہ، ریونیو، اقتصادی امور و نجکاری کمیٹی ارکان میں شامل ہونگے،وفاقی وزیر منصوبہ بندی، مواصلات، ریلویز اور میری ٹائم افیئرز بھی کابینہ کمیٹی توانائی میں شامل کیئے گئے […]

اگر آپ نے سانحہ 9 مئی کے مجرم کو تحفظ دینا ہے تو ”گڈ لک ٹو یو“ مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ن لیگ کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 9 مئی کے مجرم کو تحفظ دینا ہے تو ”گڈ لک ٹو یو“،جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نےریاستی مفادات کو نقصان پہنچایاہے ، اسے تحفظ دینے سے ریاست کے مفادات کو نقصان پہنچے گا،مریم اورنگزیب […]

پاکستان اور امریکا کےتعلقات کے 75 سال مکمل ،یادگاری سکہ جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاک امریکا سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا۔اپنے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے تقریب میں شرکت پر سیکریٹری خارجہ اور پاکستان میں امریکا کے سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یادگاری سکے کا اجرا […]

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، مقامی سطح پر قیمتیں برقرار

کراچی(نیوزڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ مقامی سطح پر نرخ مستحکم رہے۔ جمعرات کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر بڑھ کر 1915 ڈالر پر آگئی جبکہ پاکستان کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 232600روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت 199417روپے پر برقرار رہی۔

نواز شریف کو جھوٹے مقدمے میں اتنی سخت سزائیں سنائی گئیں،مریم نواز

لاہور ( اے بی این نیوز   )پچھلی بار آپ نے توشہ خانہ چور کو ریسٹ ہاؤس شفٹ کیا تھا،اس بار ہوٹل کیسا رہے گا؟، مریم نواز کہتی ہیں نواز شریف کو جھوٹے مقدمے میں بغیر کسی قصور کے اتنی سخت سزائیں سنائی گئیں،کیا اس وقت اس طرح کا کوئی سوال آپ نے پوچھا تھا؟یا یہ سب آپ […]

صدر نے الیکشن کمیشن کے جواب کے بعد سیکرٹری وزارت قانون کو خط لکھ دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )الیکشن کی تاریخ کون دے گا؟ صدر نے الیکشن کمیشن کے جواب کے بعد سیکرٹری وزارت قانون کو خط لکھ دیا،،، چیف الیکشن کمشنر کا صدر مملکت سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ، الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کے بعد انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،الیکشن […]

بھائی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی،علیمہ خان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہاہے کہ انہیں بھائی سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔جمعرات کومیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی، ہمیں ملاقات سے منع کیا جاتا ہے، جیل […]

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزامعطل نہ ہوسکی

اسلام آباد (   اے بی این نیوز      )توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزامعطل نہ ہوسکی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کل تک ملتوی،وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل میں کہا سیشن کورٹ کے فیصلے میں بہت خامیاں ہیں جن کو سپریم کورٹ نے بھی نوٹ کیا ،سیشن کورٹ کا رویہ ایسا تھا کہ ہائیکورٹ جو […]

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے سامنے 3 نکات رکھ دئیے

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن نے بات چیت کیلئے دعوت دی تھے جہاں ہم نے الیکشن کمیشن کے سامنے 3 نکات رکھے ہیں۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بات چیت سے ہی معاملات حل ہوتے ہیں ہم نے […]

سجاد علی کی آج سالگرہ،گلوکار57برس کے ہوگئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )سجاد علی کی آج سالگرہ،نامورگلوکار57برس کے ہوگئے، ہمہ جہت فنکار اور پاکستان میں شعبہ موسیقی میں منفرداندازکےحامل گلوکارسجاد علی کو ستارہ امتیاز سے بھی نوازاگیا،،معروف گلوکار نے پاپ سنگنگ کے علاوہ بطور فلم ڈائریکٹر،، اداکار اور شاعربھی اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے۔