اہم خبریں

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

اسلام آباد (نیوزڈیسک)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت کا ہاتھ ہے۔جمعہ کونگراں وفاقی وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کی مولانا عبد الغفورحیدری سے ملاقات ہوئی۔اس ملاقات کے دوران مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ سی پیک مغربی طاقتوں کو ہضم نہیں […]

وارم اَپ میچ، پاکستان، نیوزی لینڈ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

حیدرآباد(نیوزڈیسک)پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ پہلے وارم اَپ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔جمعہ کو حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم نے 18.5اوورزمیں دووکٹوں کے نقصان پر 80رنزبنالئے،کپتان بابراعظم 36 اور وکٹ کیپر محمد رضوان 20 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

مشہورہالی وڈ اسٹار کم کاردیشان کا نیا روپ سوشل میڈیا پر وائرل

لندن(نیوزڈیسک) مشہورہالی وڈ اسٹار کم کاردیشان کا نیا روپ سوشل میڈیا پر وائرل ، ایک گھنٹے میں 22 ملین سے زائد ویوز ملے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی فیشن بک میگزین کے سرورق پر کم کاردیشیان کی تصویر شائع کی گئی جو ان کی اصل لک سے کافی ہٹ کر تھی مداحوں نے اسے خوب […]

عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے، محسن نقوی

لاہور(نیوزڈیسک)نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے۔ پاکستان اللّٰہ کے فضل سے ترقی کر رہا ہے۔ ہمیں ملکِ عزیز کے خلاف پراپیگنڈے میں نہیں آنا چاہیے۔جمعہ کو عید میلاد النبی ﷺ کی تقریب سے خطاب کے […]

پنجاب میں آشوب چشم کا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ، لاکھوں متاثر

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں آشوب چشم کا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ، 24گھنٹے کے دوران 15 ہزار 105 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،سب سے زیادہ بہاولپور میں 3 ہزار 324 کیسز سامنے آئے ، فیصل آباد میں ایک ہزار 827 جبکہ ملتان میں ایک ہزار 217 مریضوں کا اضافہ ہوا ، لاہور میں 916 جبکہ […]

فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس سما عت کیلئے مقرر، 3 اکتوبر کو فل کورٹ بینچ کیس کی سما عت کر ے گا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کے بلوں میں فیول پرائس اور ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت 2 اکتوبر کو ہوگی ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی […]

امریکی موقف میں تبدیلی نہیں آئی،پاکستان میں منصفانہ الیکشن کی حمایت کرتے ہیں ، میتھیو ملر

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ رجیم چینج کو سپورٹ نہیں کرتے،پاکستان میں منصفانہ الیکشن کی حمایت کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کو امریکا کے قابل اعتماد پارٹنر کے طور پر دیکھتا ہے ، پاکستان سے متعلق […]

استور ضمنی الیکشن ،پی ٹی آئی کے خورشید خان نے میدان مار لیا

استور(نیوز ڈیسک) استور ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا،سرکاری نتیجہ جاری کردیا گیا ۔ریٹرننگ افسر کی طرف سے جاری کردہ نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے خورشید خان 6644 ووٹ کے ساتھ کامیاب جبکہ پی ایم ایل این کے رانا فرمان علی 5414 ووٹ کے ساتھ دوسرا نمبر پیپلز پارٹی […]

اے این ایف کی کارروائیاں،2 من سے زائد منشیات برآمد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں،دو من سے زائد منشیات برآد 3خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق سات کارروائیوں میں 89 کلو زائد منشیات برآمد کی جبکہ 3 خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔ کارمیں منشیات سمگل کرتے ہوئے ملزم سپر ہائی پر جامشورو سے گرفتار کر […]

مستونگ دھماکا،15 افراد شہید ،60سےزائد زخمی متعدد کی حالت تشویشناک

مستونگ (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا،15 افراد شہید ،60سےزائد زخمی ، متعدد کی حالت تشویشناک ،دھماکے میں ڈی ایس پی مستونگ انور گشکوری بھی شہید ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ میں الفلاح روڈ پر دھماکا ہوا جس کی وجہ سے 60سے زائد افراد زخمی اور 15افراد جاں بحق ہو گئے،دھماکا […]