اہم خبریں

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

اسلام آباد (نیوزڈیسک)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت کا ہاتھ ہے۔جمعہ کونگراں وفاقی وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کی مولانا عبد الغفورحیدری سے ملاقات ہوئی۔اس ملاقات کے دوران مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ سی پیک مغربی طاقتوں کو ہضم نہیں ہو رہا ہے۔جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری نے وزیرِ داخلہ سے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ خبریں