استور ضمنی الیکشن ،پی ٹی آئی کے خورشید خان نے میدان مار لیا

استور(نیوز ڈیسک) استور ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا،سرکاری نتیجہ جاری کردیا گیا ۔ریٹرننگ افسر کی طرف سے جاری کردہ نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے خورشید خان 6644 ووٹ کے ساتھ کامیاب جبکہ پی ایم ایل این کے رانا فرمان علی 5414 ووٹ کے ساتھ دوسرا نمبر پیپلز پارٹی کے عبدالحمید خان 4458 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر رہے ۔