لاہور(نیوزڈیسک)نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی کی اصل خوشی نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے۔ پاکستان اللّٰہ کے فضل سے ترقی کر رہا ہے۔ ہمیں ملکِ عزیز کے خلاف پراپیگنڈے میں نہیں آنا چاہیے۔جمعہ کو عید میلاد النبی ﷺ کی تقریب سے خطاب کے دوران نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کا عہد کرنا ہے، حضور کریم ﷺ کی تعلیمات میں حلال کمائی کا حصول سب سے افضل عمل ہے، ہمیں اپنے اپنے پیشے میں مکمل ایمانداری کا مظاہرہ کرنا ہے۔















