اہم خبریں

سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نےپہلا عمرہ ادا کرلیا

ممبئی(نیوزڈیسک) مذہب کی خاطر بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان اور مفتی انس نے اپنے بیٹے طارق جمیل کے ساتھ پہلا عمرہ ادا کرلیا ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک خوبصورت ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں […]

نبی کریمؐ نے عدل و انصاف کا درس دیا، صدر علوی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمارے نبی کریم ﷺ نے عدل و انصاف کا درس دیا۔دنیا میں امیر اور غریب میں فرق بڑھ رہا ہے۔جمعہ کو بین الاقوامی سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش مسائل کےحل کےلیے سب کو مل کر […]

ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی(نیوزڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 8 ہزار امریکی ڈالر اور کار برآمد کرلی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون عبدالسلام شیخ کی ہدایت پر ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن […]

ہالینڈ ، طالب علم کی اپارٹمنٹ اور اسپتال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

ایمسٹر ڈیم(نیوزڈیسک)ہالینڈ میں مسلح طالب علم نے دو الگ الگ واقعات میں فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ میں 32 سالہ شخص نے ایک اپارٹمنٹ پر فائرنگ کرکے 39 سالہ خاتون اور ان کی 14 سالہ بیٹی کو قتل کردیا اور گھر کو آگ لگانے کی بھی […]

عید میلاد النبیﷺ پر دھماکا پاکستان میں بد امنی پھیلانے کی گھناؤنی سازش قرار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)دفاعی ماہرین نےمستونگ میں عید میلاد النبیﷺ پر خودکش دھماکے کو پاکستان میں بد امنی پھیلانے کی ایک اور گھناؤنی سازش قرار دیا ہے اورکہاہے کہ حال ہی میں کینیڈا میں سکھوں کو قتل کرنے میں بھارتی حکومت براہ راست ملوث پائی گئی، جس کی وجہ سے وہ دنیا میں ایک دہشت گرد اسٹیٹ […]

چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت سے ریلیف نہ ملا تو الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے، انوارالحق کاکڑ

مکہ مکرمہ(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ وطن واپسی پر مسلم لیگ (ن)کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے کیا سلوک ہونا چاہیے یہ سوال عدلیہ کے پاس ہے کیونکہ سزا یافتہ ن لیگی قائد عدلیہ کی اجازت سے بیرون ملک گئے تھے۔ تحریک انصاف پر بطور پارٹی کوئی سختی نہیں کی جا […]

نواز شریف کی واپسی کا خیر مقدم کرتے ہیں،یوسف رضا گیلانی

ملتان(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نےکہا ہے کہ نیب قانون کی بحالی سے الیکشن کےلیے لیول پلیئنگ ہوگئی ہے، اب محمود و ایاز ایک ہی صف میں کھڑے ہیں۔نواز شریف کی واپسی کا خیر مقدم کرتے ہیں، زیادہ لیڈروں کی شمولیت سے الیکشن کی ساکھ بڑھے گی۔ ایسا کوئی شک نہیں کہ الیکشن جنوری 2024 […]

عوام کیلئے خوشخبری! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5سے19روپےلیٹرکمی کا امکان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے تقریباً 5 سے 19 روپے فی لٹر کمی کا تخمینہ ظاہر کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہائی سپڈ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک کی مدت کے لیے تقریباً 5 سے 19 روپے فی لٹر کمی کا […]

نگراں وزیرِ اعظم نے عمرے اور خانہ کعبہ کے اندر نماز کی سعادت حاصل کر لی

مکہ مکرمہ (نیوزڈیسک)نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے گزشتہ رات عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔مکۃ المکرمہ پہنچنے کے بعد انوار الحق کاکڑ نے عمرہ ادا کیااس موقع پر انہوںنے مسجد الحرام میں امتِ مسلمہ کی خوش حالی کے لیے دعا بھی کی۔بعدازاںانہوںنے خانہ کعبہ کے اندر نماز ادا کرنے کی بھی سعادت حاصل […]

اے این پی نے نئی حلقہ بندیاں مستردکردیں

پشاور(نیوزڈیسک)نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل کو مسترد کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی نے عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبادی کے تناسب سے قومی اسمبلی کی چھ نشستیں کم کرنا زیادتی اور ناانصافی ہے، پختونخوا کے لاکھوں لوگ دہشت گردی کی وجہ سے دیگر صوبوں میں مقیم ہیں اور مردم شماری میں […]