اہم خبریں

متحدہ عرب امارات کا لبنان میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے کااعلان

ابوظہبی(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کا لبنان میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے کے حوالے سے اتفاق ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر شیخ محمد بن زائد اور لبنان کے نگراں وزیراعظم نے یو اے ای جانے کے خواہشمند افراد کو انٹری ویزا جاری کرنے کیلئے کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

غیرقانونی کارروائیوں کی وجہ سےمعیشت کونقصان پہنچ رہاہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )غیرقانونی کارروائیوں کی وجہ سےمعیشت کونقصان پہنچ رہاہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی نگران وزیراعلی مقبول باقرکے ساتھ سندھ کی اپیکس کمیٹی میں شرکت،آرمی چیف نے کہامعیشت کونقصان پہنچانےوالےاقدامات کیخلاف ایکشن جاری رہےگا،اپیکس کمیٹی میں نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان،سندھ کےکچےکے علاقےمیں آپریشن پربریفنگ، غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی وطن واپسی،کرنسی […]

فیصل آباد ، 5 ملزمان کی بینک میں ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی

فیصل آباد (نیوزڈیسک)فیصل آباد میں تھانہ سول لائن کےعلاقے میں بینک ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے میں ہونے والی ڈکیتی کے دوران پانچ ڈاکو بینک سے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرارہوگئے۔ڈکیتی کے بعد پولیس متاثرہ بینک میں پہنچی اور ضروری معلومات اور شواہد اکھٹے […]

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 2 فیصد کمی ہو گئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 2 فیصد کمی،سعودی کمپنی نے نومبر کیلئے خام تیل کی قیمت میں اضافہ کردیا ،ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمت میں کمی عالمی معیشت کی سست روی اور کم طلب کے خدشات کی وجہ سے ہے،عالمی منڈی میں کمی کارحجان […]

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کانگریس کے سپیکر کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ

واشنگٹن (  اے بی این نیوز  )سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کانگریس کے سپیکر کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ،امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ہاؤس سپیکر کے انتخاب لڑنے کی تیاری میں ہیں ،ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کئی لوگ سپیکر کا انتخاب لڑنے کے لئے رابطہ کر رہے ہیں ،فیصلہ ملک اور ری پبلکن […]

پیپلز پارٹی الیکشن تاخیر کا حصہ نہیں بنے گی، حسن مرتضیٰ

لاہور(نیوزڈیسک) پیپلز پارٹی (پی پی پی) پنجاب کے سینئر رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی الیکشن کے التوا کا حصہ نہیں بنے گی۔ پیپلز پارٹی الیکشن کا آئینی مدت میں مطالبہ کرتی ہے، حق حکمرانی عوام کا ہے، لاہور میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں حسن مرتضیٰ نے […]

عوام کی سہولت کے لئے نئی آئی سی ٹی 15 ایپ کا اجراء

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد پولیس نے عوام الناس کی سہولت کے لئے نئی آئی سی ٹی ون فائیو ایپ متعارف کروا دی۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ آئی سی ٹی ون فائیو پر اطلاع ملتے ہی پولیس کم سے کم وقت میں آپ کے پاس پہنچے گی، یہ ایپ عوام کو پولیسنگ کرنے کے لئے پولیس کی […]

صہیونی فوجی نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا

نابلس ( اے بی این نیوز       )اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پر بربریت کاسلسلہ جاری، صہیونی فوجی نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ،اسرائیلی فوجی نے نابلس اور تلکرم کے گاؤں میں فلسطینیوں کو نشانہ بنایا،،تلکرم پناہ گزین پر چھاپے کے دوران 5 فلسطینی بھی زخمی ہو ئے، اسرائیلی فورسز نے طبی […]

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ،2837روپے تولہ مہنگا

کراچی(نیوزڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونا مہنگا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کم ہو کر 1811 ڈالر کی سطح پر آ گئی جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں اس کے برعکس فی تولہ اور فی 10 گرام […]

دفتر میں آج آخری دن ہے پھرپاکستان چلاجائونگا، نواز شریف

لندن(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ آج دفتر میں آخری دن ہے پھر میں پاکستان روانہ ہوجاؤں گا۔غیبت، چغلی اور بہتان بازی سے صحافیوں کو پرہیز کرنا چاہیے، تنقید برائے تنقید نہیں برائے اصلاح ہونی چاہیے۔جمعہ کو لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف […]