اہم خبریں

کوہلی اس دور کا عظیم بیٹر ہے، محمد عامر

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نےکہاہے کہ بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کنگ نہیں بلکہ اس دور کا عظیم بیٹر ہے،نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کوہلی کی جانب سے 50ویں سنچری مکمل ہونے پر کہا کہ یہ اس سب کا مستحق ہے، اس نے ایک بڑے میچ میں یہ ریکارڈ […]

سموگ، محصوصی لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ ، محسن نقوی

لاہور ( اے بی این نیوز   )موسمیات کے حوالے سے محصوصی لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ سموگ پر قابو پانے کے حوالے سے سٹڈی کیلئے الماتے میں تکنیکی ٹیم بھیج رہے ہیں،لاہور کے تما م پٹرول پمپس کےمعیار کو چیک کیاجائے گا،فیصلہ کیا ہے کہ مارکیٹ میں […]

شان مسعود ٹیسٹ ،شاہین آفریدی ٹی 20ٹیم کے کپتان مقرر

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم جبکہ شاہین شاہ آفرید ی کو ٹی 20ٹیم کا کپتان مقررکردیا ہے،تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر قومی ٹیم کے نئے کپتان کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔شاہ مسعود […]

خاور مانیکا اوکاڑہ جیل سے رہا

اوکاڑہ(نیوزڈیسک) سابق خاتون اول بشری بی بی کے سابق خاوند خاور مانیکا کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول بشری بی بی کے سابق خاوند خاور مانیکا کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔خاور مانیکا کے وکیل نے اینٹی کرپشن عدالت میں ایک لاکھ کے 2 مچلکے جمع کروا دیئے، […]

نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

اسلام آباد (   )نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد خارج ، درخواست گزار کی جانب سے کوئی وکیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوا ،نوازشریف کیخلاف مقامی شہری عدنان اقبال نے 5سال قبل درخواست دائرکی تھی،درخواست میں عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی

سلیکشن نہیں الیکشن چاہتے ہیں،نثار کھوڑو

کراچی(نیوزڈیسک)صدر پیپلز پارٹی سندھ نثار کھوڑونے کہاہے کہ ملک کو سلیکشن نہیں الیکشن چاہئیں۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام دوستی کا ثبوت دے کر آگے بڑھی ہے، طاقت کا سر چشمہ صرف عوام ہیں، لوگوں نے مانا ہے کہ اب مقابلے کا وقت ہے، کل چیئرمین پی ٹی آئی کو سلیکٹیڈ کہتےتھے، اب نواز شریف کو […]

سائفر کیس،ٹرائل چار ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )سائفر کیس میں ہائیکورٹ کا حکم،عدالت نے سائفر کیس کا ٹرائل چار ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا،شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آئی ایم ایف ملاقاتوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کیجائے،رضاربانی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اسٹاف کو حق نہیں کہ سفیروں سے ملاقات کر کے دو خود مختار ریاستوں کے درمیان وعدوں کی جانچ کرے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ شرم ناک اور افسوس ناک ہے کہ نگراں حکومت کی ساکھ اس قدر گر […]

پاکستان کے اقدامات،آئی ایم ایف بھی معترف

نیو یارک ( اے بی این نیوز   )مشکل وقت میں پاکستان کی جانب سے اٹھائے اقدامات کا آئی ایم ایف بھی معترف،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان حالیہ مذاکرات نتیجہ خیز ہونے کا قوی امکان،مینجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹیلنا جورجیوا نے بلومبرگ کو انٹرویو میں کہا امید ہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان […]

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے استعفیٰ دیدیا

لاہور ( اے بی این نیوز     ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے استعفیٰ دیدیا،بابراعظم نے اپنااستعفیٰ ٹویٹ کردیا،بابراعظم نے کہا کہ تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردارہورہاہوں،فیصلہ کرنا مشکل تھا لیکن یہی درست وقت ہے، نئے کپتان اور ٹیم کو سپورٹ کرتا رہوں گا،پاکستان کی کپتانی کرنااعزازرہابطورکھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کرتارہوں گا،2019میں کپتانی سنبھالی،4سال […]