16 ہزارفٹ کی بلندی پر طیارے کی کھڑکی اڑ گئی، ویڈیو وائرل

پورٹ لینڈ(نیوزڈیسک) اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد 16 ہزار فٹ پر پرواز کرتے طیارے کی کھڑکی نکل گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق مسافر طیارہ امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ سے کیلی فورنیا کے شہر اونٹاریو جا رہا تھا کہ 16 ہزار فٹ کی بلندی پر اچانک طیارے کی ایک کھڑکی اڑ گئی۔طیارے میں […]
اقوام متحدہ بھی قرارداد منظور کرلے الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، بلاول

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ سینیٹ تو کیا اقوام متحدہ اور او آئی سی بھی قرارداد منظور کیوں نہ کر لے الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، 2013 کے الیکشن میں اس سے بھی زیادہ امیدوار نااہل ہوئے تھے۔ لاہور سے الیکشن لڑنے کا مقصد […]
سپریم کورٹ میں سینیٹ قرارداد کیخلاف آئینی درخواست دائر

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سینیٹ میں انتخابات ملتوی کروانے کیلئے قرارداد کی منظوری کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں انتخابات ملتوی کروانے کیلئے قرارداد کی منظوری کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی۔سپریم کورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ اشتیاق احمد راجہ نے دائر کی، جس میں چیئرمین […]
فراڈ کیس،ٹرمپ پر 370 ملین ڈالرکا جرمانہ عائد

نیویارک (نیوزڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی مشکلات بڑھ گئیں، امریکی عدالت نے سا بق صدرپر 370 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کی اٹارنی جنرل للیٹا جیمز نے سول فراڈکیس میں ٹرمپ کے خلاف جرمانے کی رقم 250 ملین ڈالر سے بڑھا کر 370 ملین ڈالر کر دی۔للیٹا […]
بلّے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ منظور ہوگا، بیرسٹر گوہر علی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ بلّے پر سپریم کورٹ کا جو فیصلہ ہوگا، منظور ہوگا۔ٹکٹس کے حوالے سے آج مشاورت مکمل ہو جائے گی، ان شاء اللّٰہ آج فیصلہ ہو جائے گا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ 14 سینیٹرز کی موجودگی میں انتخابات ملتوی […]
بھارت کا بحری قزاقوں سے جہاز چھڑانے کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی بحریہ کا ایک اور ڈرامہ فلاپ ہوگیا ہے، بھارتی نیول چیف ایڈمرل ہری کمار نے ڈرامہ بازی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی جانب سے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی ، صومالیہ کے قریب پھنسے لائبیرین تجارتی جہاز کو قزاقوں […]
ڈھاکہ، ٹرین میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

ڈھاکہ(نیوزڈیسک)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ٹرین میں آتشزدگی سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کے نائب سربراہ محی الدین کا کہنا تھا کہ ٹرین میں آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے چار بوگیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔پولیس کی ریپڈ ایکشن بٹالین […]
بھارتی حکومت کا دواساز کمپنیوں پر عالمی معیار اپنانے کیلئے زور

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت میں تیار کی جانے والی دوائوں سے بیرون ملک متعدد اموات کے بعد عالمی ادارہ صحت کے کہنے پر بھارتی حکومت نے اپنے ہاں دواسازی کے حوالے سے عالمی معیارات اپنانا ناگزیر قراردے دیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مرکزی حکومت کے ہفتے کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاکہ بھارت کے تمام […]
بھارتی گینگسٹر روی کانا گینگ کی 200 کروڑ کی جائیدادیں سیل

نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارت کے شہر نوئیڈا کی پولیس نے میٹل مافیا اور گینگسٹر روی کانا کے گینگ کی 200 کروڑ سے زیادہ کی جائیدادوں کو سیل کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اسکریپ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کو تیز کرتے ہوئے نوئیڈا پولیس نے چھاپا مار کر جنوبی دہلی میں ایک 100 کروڑ مالیت کے […]
روس کا ہر سال 32 ہزار ڈرون بنانے کااعلان

ماسکو(نیوزڈیسک)روس نے 2030ء تک ہر سال 32 ہزار ڈرون بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کے ڈپٹی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 32500 ڈرونز کی تیاری موجودہ پروڈکشن سے تین گنا زیادہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس قومی پروجیکٹ میں 7.66 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی جائے گی اور اس حوالے […]