Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سپریم کورٹ میں سینیٹ قرارداد کیخلاف آئینی درخواست دائر

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سینیٹ میں انتخابات ملتوی کروانے کیلئے قرارداد کی منظوری کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں انتخابات ملتوی کروانے کیلئے قرارداد کی منظوری کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی۔سپریم کورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ اشتیاق احمد راجہ نے دائر کی، جس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سینیٹر دلاور خان کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ سینیٹ کی منظور کردہ قرارداد کو غیر قانونی و غیر آئینی قرار دیا جائے، جن ممبران نے قرارداد پاس کرنے میں کردار ادا کیا ان کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کی جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے، الیکشن کمیشن کو شیڈول کے مطابق عام انتخابات کروانے کی ہدایت کی جائے۔درخواست میں سینیٹر گردیپ سنگھ، سینیٹر ہدایت اللّٰہ سمیت دیگر سینیٹرز کو بھی فریق بنایا گیا، جبکہ الیکشن کمیشن اور سینیٹ میں نمائندگی رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو بھی فریق بنایا گیا۔