Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

بلّے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ منظور ہوگا، بیرسٹر گوہر علی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ بلّے پر سپریم کورٹ کا جو فیصلہ ہوگا، منظور ہوگا۔ٹکٹس کے حوالے سے آج مشاورت مکمل ہو جائے گی، ان شاء اللّٰہ آج فیصلہ ہو جائے گا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ 14 سینیٹرز کی موجودگی میں انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے انتخابات کا 8 فروری کو انعقاد پتھر پر لکیر ہے، امید ہے کہ الیکشن ان شاء اللّٰہ 8 فروری کو ہوں گے۔