16 ہزارفٹ کی بلندی پر طیارے کی کھڑکی اڑ گئی، ویڈیو وائرل

پورٹ لینڈ(نیوزڈیسک) اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد 16 ہزار فٹ پر پرواز کرتے طیارے کی کھڑکی نکل گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق مسافر طیارہ امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ سے کیلی فورنیا کے شہر اونٹاریو جا رہا تھا کہ 16 ہزار فٹ کی بلندی پر اچانک طیارے کی ایک کھڑکی اڑ گئی۔طیارے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 180 افراد سوار تھے جسے کھڑکی ٹوٹنے کے بعد دوبارہ پورٹ لینڈ کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔