بھارت میں دعوت پر بلائے گئے داماد کی خوب آئو بھگت، 379 ڈشزکھانے کیلئے پیش

اماراوتی(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک خاندان نے اپنے داماد کے لیے دعوت میں 3 سو سے زائد ڈشز بناڈالیں،بھارتی ٹی وی کے مطابق آ ندھرا پردیش کے ایک خاندان نے مکر سکرانتی کی تقریب میں گھر میں دعوت کا اہتمام کیا اور داماد کے لیے 379 طرح کے ملکی و غیر ملکی کھانے بنائے۔ […]
قومی اسمبلی کا کل ہونے والا اجلاس موخر کر دیا گیا، اجلاس اب 27 جنوری کو ہو گا

اسلام آباد (نامہ نگار )قومی اسمبلی کے کل بروز جمعہ مورخہ 20 جنوری 2023 کو دن 11 بجے ہو والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا، اجلاس کل کے بجائے 27 جنوری بروز جمعہ دن 11 بجے بجے منعقد ہو گا،اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط […]
بھارت ،پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے 3 بچوں سمیت 6 افرادہلاک

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت میں پتنگ بازی کے سالانہ میلے کے دوران پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بھارتی ریاست گجرات میں اترائین تہوار کے موقع پر پتنگ بازی کا مقابلہ ہوتا ہے۔ بورتالاو پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا […]
انسانی فضلے سے بنی کھاد فصل اگانے کے لیے نقصان دہ نہیں،جرمن سائنس دان

برلن(نیوزدیسک) ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ انسانی فضلے کو کھاد کے طور پر استعمال کر کے اگائے جانے والی بند گوبھیاں کھانے کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن سائنس دانوں کی یہ دریافت ایک گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے کیوں کہ موجودہ کھاد اگرچہ موسمیاتی بحران، ختم […]
پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان پارلیمانی جنگ تیز ہو گئی, پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے مزید استعفے بھی منظور کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان پارلیمانی جنگ تیز ہو گئی، اس سلسلے میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے مزید استعفے بھی منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اتحادی حکومت اور پی ٹی آئی دونوں جانب سے تند و تیز سیاسی بیانات کے دوران پارلیمانی میدان میں بھی جنگ […]
کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ، صدر مملکت

اسلام آباد(نامہ نگار )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیٹا اور معلومات 21ویں صدی کا نیا سونا ہیں، پاکستان میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور فیصلہ سازوں کو ملک میں […]
کھانے سے 30 منٹ قبل بادام کھانے سے بلڈ شوگر کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے،تحقیق

واشنگٹن(نیوزڈیسک)صبح، دوپہر اور رات کو کھانے سے 30 منٹ قبل چند بادام کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔تحقیق میں بتایا گیا کہ پہلے ناشتے پھر دوپہر اور رات کے کھانے سے 30 منٹ قبل 20 […]
صوبائی دارالحکومت میں ڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ کا باقاعدہ آغاز

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ کا باقاعدہ آغاز کردیاگیا ۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے ہال روڈ، مال روڈ، داتا دربار اور شاہ عالم مارکیٹ پر تجاوزات اور رانگ پارکنگ کا جائزہ لیاجبکہ ایس پی سٹی شہزاد خان، صدر ہال روڈ بابر محمود بھی موقعہ پر موجود تھے۔اس […]
پاکستان تحریک انصاف نے عا م انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں

اسلام آباد (وقائع نگار ) پاکستان تحریک انصاف نے عا م انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ، تحریک انصاف شمالی پنجاب نے عام انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ کے اجراء کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات ملک یاسر پتوالی کے مطابق چیئرمین تحریک […]
آرمینیا ، فوجی بیرکس میں آگ لگنے سے 15 اہلکار ہلاک ، تین شدید زخمی

یروآن(نیوزڈیسک)وسطی ایشیائی ملک آرمینیا میں فوجی بیرکس میں آگ لگنے سے 15 اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق آرمینیا کی وزارت دفاع نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں فوجی بیرکس میں لگنے والی آگ سے 15 اہلکار ہلاک ہوگئے اور تین شدید زخمی ہوگئے ۔وزارت دفاع نے کہا کہ ملٹری […]