بھارت میں دعوت پر بلائے گئے داماد کی خوب آئو بھگت، 379 ڈشزکھانے کیلئے پیش

اماراوتی(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک خاندان نے اپنے داماد کے لیے دعوت میں 3 سو سے زائد ڈشز بناڈالیں،بھارتی ٹی وی کے مطابق آ ندھرا پردیش کے ایک خاندان نے مکر سکرانتی کی تقریب میں گھر میں دعوت کا اہتمام کیا اور داماد کے لیے 379 طرح کے ملکی و غیر ملکی کھانے بنائے۔ مذکورہ خاندان نے ایک ہفتہ پہلے کھانا پکانے کی تیاری شروع کردی تھی اور یہ تیاری دعوت سے ایک روز قبل تک جاری رہی۔بیٹی کوسوما نے انٹرویو میں بتایا کہ میرے والدین نے ان کھانوں سے متعلق دس دن قبل سوچ لیا تھا، ان کا ارادہ تھا کہ کچھ منفرد کیا جائے اور ہر طرح کے کھانے پیش کیے جائیں۔کوسوما کے مطابق جب ان کے شوہر کے سامنے یہ کھانے آئے تو وہ انہیں دیکھ کر صدمے کی سی کیفیت میں چلے گئے۔