اہم خبریں

گہرے سمندر سے پر اسرار مخلوق برآمد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

مسقط(نیوزڈیسک)گہرے سمندر سے ایک پراسرار مخلوق برآمد ہوئی ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سمندرکی گہرائی سے ایک ننھا کیڑا برآمد ہوا ہے، جو بالکل شیشے کی طرح چمکتا دکھائی دے رہا ہے، جسے کیسٹیسوما کہا جاتا ہے۔ویڈیو کے کپیشن میں لکھا گیا ہے کہ کیسٹوما جھینگے کی نسل کا ایک جانور ہے، جو سمندر میں 600 سے 1000 میٹر کے درمیان رہتا ہے، اس کا جسم مکمل طور پر شفاف ہے، صرف اس کی آنکھیں رنگین ہیں اور اس میں نارنجی انڈوں سے بھرا ہوا بیگ موجود ہے۔

متعلقہ خبریں