Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سعودی عرب: گل داؤدی نے ’’ المسمّیٰ ‘‘ پہاڑ کو دلکش بنادیا، دل چھو لینے والے نظارے

جدہ (نیوزڈیسک) شمال مغرب میں گل داودی نے واقع پہاڑ ’’ المسمّیٰ ‘ کو خوبصورت بنا دیا۔ علاقے میں گل داؤدی کی بہار نے ایک دلکش نظارہ پیدا کردیا ہے۔ پہاڑ کے پہلو میں گل داودی اگ آئے ہیں ۔ پھولوں کی پتیوں سے زمین سفید ہوگئی ۔ سحر زدہ کر دینے والے اسے قدرتی نظارے نے فوٹوگرافر وں کی توجہ بھی حاصل کرلی ہے۔گل داودی جسے ’’الاقحوان ‘‘ بھی کہا جاتا ہے نے اس مقام کو خوبصورت بنا دیا۔ ’’الاقحوان ‘‘ ایک مرکب خاندان کا پودا ہے۔ یہ ایک جڑی بوٹی ہے۔ اس پودے کی اونچائی 50 سے 120 سنٹی میٹر تک ہوتی ہے۔ اس کا پسلیوں والا تنا ہوتا ہے جس سے کچھ شاخیں پھوٹتی ہیں۔ اس کے پھول کے پتے پتے سفید ہوتے ہیں۔ اسے کچلا جائے تو کافور کی طرح کی خوشبو بکھر جاتی ہے۔ اس کے پھول درمیان سے پیلے اور نصف کرہ دار ہوتے ہیں۔

فوٹوگرافر عبداللہ البرغش نے ’’الاقحوان ‘‘ کی خوبصورتی کو تصاویر اور ویڈیو میں محفوظ کرلیا ۔ ان پھولوں کا سلسلہ جنوب میں پہاڑ ’’العرقوب‘‘ کے سلسلہ سے شروع ہوکر شمال میں النفوذ الکبیر تک پھیلا ہوا ہے۔ پھولوں کی جمال نے زمین پر ایک خوبصورت سفید قالین بچھا دیا ہے۔البرغش نے ’’بتایا کہ بارشوں نے اس جگہ کو متاثر کیا ۔ بادلوں سے برسنے والے پانی نے اس زمین کو ایک سفید جنت میں تبدیل کر دیا ہے۔ یہ موسم بہار کی آمد کی پیش گوئی ہے۔ اس علاقے میں بہت سے پہاڑ ہیں۔ ان پہاڑوں میں ’’ غضب، صھیہ، المذیبح، السطیحہ، العوجا، مخروق اور القوس الشھیر کے پہاڑ نمایاں ہیں۔ف

وٹوگرافر عبداللہ البرغش نے بتایا کہ یہ ستاروں اور کہکشاؤں کا مشاہدہ کرنے کے لیے بہترین مقامات میں سے ایک ہے۔ اس جگہ کا دورہ سعودی عرب اور خلیجی ملکوں کے مختلف خطوں کے افراد کرتے ہیں۔ اس خطے کی فطرتی خوبصورتی کو حالیہ بارشوں نے مزید چار چاند لگا دئیے ہیں۔خیال رہے سعودی عرب میں نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی ’’کانو‘‘ نے اتوار کو موسم کی رپورٹ میں توقع ظاہر کی تھی کہ اس خطے میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش او ژالہ باری ہوسکتی ہے۔