اسلام آباد ( اے بی این نیوز )شاہ محمود قریشی کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی،خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے شاہ محمود قریشی کی روبکار جاری کی ،آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کا عملہ روبکار لےکر اڈیالہ جیل روانہ ،رہائی کی روبکار جاری ہونے کے باوجود شاہ محمود قریشی کی رہائی ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کو نقص امن کے تحت 15 روز کیلئےنظر بند کیا گیا۔















