اہم خبریں

حلیم عادل شیخ کے کاغذات نامزدگی مسترد

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ایک بیان میں بیان میں ترجمان حلیم عادل شیخ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے ہیں۔ترجمان نے یہ کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی ہے، جسے عدالت میں چیلنج کریں گے، ہمیں عدالتوں سے انصاف کی امید ہے۔

متعلقہ خبریں