اہم خبریں

پی پی چیئرمین بلاول بھٹوکاانتخابی منشورکااعلان

نواب شاہ ( اے بی این نیوز    )پی پی چیئرمین بلاول بھٹوکاانتخابی منشورکااعلان، کسانوں،ہاریوں ،غریب عوام ،نوجوانوں کیلئے سہولیات کے وعدے، نواب شاہ میں کیڈٹ کالج کی تقریب سے خطاب میں کہا ہم عوام ،غریبوں ،کسان اور مزدور دوست منشور لے کر آئے ہیں ، ،ہاریوں کیلئے ہاری کارڈ ،مزدوروں کیلئے مزدور کا رڈ اور نوجوانوں کیلئے نوجوان کارڈ لائیں گے ،کسان کو براہ راست سبسڈی دلوائیں گے ،لوگوں کو صحت،تعلیم اورروزگار دیں گے ،چھوٹے کسانوں کو انشورنس دیں گے،ہم سولر انرجی کافروغ کریں گے،، ہم گرین و سولر انرجی پارکس بنائیں گے اور اپنی بجلی خود پیدا کریں گے ، ہر خاندان کو گرین انرجی کے ذریعے 300 یونٹس مفت فراہم کریں گے،ہمیں مہنگی بجلی خریدنے اور بھاری بل دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اسلام آباد والے بابو ہمارے کہتے ہیں کہ ہمارے پاس پیسے نہیں،ہمارے پاس پیسے موجود ہیں لیکن خرچ کا طریقہ معلوم نہیں،،ٹی وی پرانے سیاستدان دیکھتے ہیں وہ ماضی اور آپ مستقبل ہو، ،،ملک کی ترقی میں ہم سب نے ملکر اپنا حصہ ڈالنا ہوگا،تقسیم ،نفرت گالم گلوچ کی سیاست ختم کریں تو مسائل حل ہونگے ،ایک طرف معاشی بحران دوسری طرف موسمیاتی تبدیلی سے خطرہ ہے ،مسائل تو بہت زیادہ مگران سب کا حل بھی موجود ہے ،اسلام آبادکی17 وزارتیں بوجھ ہیں ،،ان کی کوئی ضرورت نہیں،ان پرلگایاگیاپیسہ عوام پرخرچ کرینگے۔

متعلقہ خبریں