اہم خبریں

چاہت فتح علی خان کا بھی الیکشن لڑنے کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک) سوشل میڈیا پر اپنی انوکھی گلوکاری سے وائرل ہونے والے چاہت فتح علی خان نے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی انوکھی گلوکاری سے وائرل ہونے والے چاہت فتح علی خان نے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔سوشل میڈیا پر اپنی گلوکاری اور منفرد انداز سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔چاہت فتح علی خان نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جو انہوں نے اپنے اصل نام کاشف رانا کے نام سے جمع کرائے۔

متعلقہ خبریں