لاہور( اے بی این نیوز )چودھری مونس الہٰی کے ٹویٹ پر مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری سالک حسین کا رد عمل دیتے ہو ئے کہا کہ مونس الہٰی خاندان کی عزت پی ٹی آئی کے ووٹوں کیلئے مت خراب کرو، عوام حقیقت جانتی ہے ، مائیں بہنیں سب کی سانجھی ہیں، چودھری پرویز الہٰی کی اہلیہ کی کاغذات نامزادگی جمع کرانے کیلئے جانے کی ویڈیو سے دل رنجیدہ ہے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے امیدوار کا جانا ضروری نہیں آپ وکلا کو بھیج دیتے، مونس الہٰی صاحب گجرات میں عورت کارڈ نہ چلایا جائے، گجرات میں ہمارے آبائی گھر کے تالے بھی کھول دیے جائیں، ہماری دعا ہے اللہ آپ کو صبر دے اور چودھری پرویز الہٰی کی مشکلات کم ہوں















