اہم خبریں

غریب کو ایوانوں میں پہنچا کر دم لیں گے،خالدمقبول صدیقی

کراچی(نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہےکہ آج حق کا راستہ روکنے والوں کو شکست ہوگئی۔ پاکستان کو رنگ، نسل اور فرقوں میں تقسیم کرنے والوں کوشکست ہوئی ہے۔مچھر کالونی کا مچھر تمام فرعونوں، نمرودوں اور یزیدوں کا بدترین انجام کرے گا۔ انشاء اللّٰہ غریب کو ایوانوں میں پہنچا کر دم لیں گے۔کراچی کے علاقے کیماڑی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آج یہاں پر ڈسٹرکٹ کیماڑی میں ایک شمع جلا دی ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان پلتا ہے، کراچی کھڑا ہو جاتا ہے تو تخت و تاج اکھاڑ دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں یہ جلسہ سراج الاسلام کے نام کرتا ہوں، انکا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

متعلقہ خبریں